درمیانی اور بڑے شہروں میں جگہ کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی بڑی تعمیراتی کمپنیوں نے چھوٹے گھر بنانے شروع کر دیے ہیں جن کے رہائشیوں کو ہر مسئلے کا اچھا حَل ملتا ہے اور ان کے آرام میں کوئی خَلَل نہیں آتا۔
ایسے ہی حَل ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے آج ہم آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں فرنیچر سے متعلق ایسی تجاویز جو آپ کے گھر میں کافی تبدیلی لے آئیں گی، خاص کر کہ چھوٹے گھروں میں۔ ایک سے زیادہ کام کرنے والے حصے روز مرہ کے معمول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور جگہ کو کشادہ اور فعال بناتے ہیں۔
اسی لیے مندرجہ ذیل تصویریں دیکھئے اور کچھ ایسے انتخابات دیکھئے جن سے آپ شاید آپ تک نا واقف ہیں۔ اور آپ جان جائیں گے کہ گھر کی کارکردگی بڑھانا کتنا ضروری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ ان انتخابات پر پچھتائیں گے نہیں۔
اِس تجویز کے ساتھ ہی آپ اپنے بستر کے نیچے کی خالی جگہ کو الوداع کہہ دیں۔ بستر کو زیادہ آسانی سے اور عملی طریقے سے منظم کرنے کے لیے ٹوکریاں وغیرہ استعمال کی جا سکتی ہیں۔
کیا کمرے میں پڑھائی کے لیے ایک میز رکھنے کی جگہ نہیں تھی؟ یہ شیلف اس کا حَل ہے۔ اتنی درازوں کے ساتھ یہ بہت سا سامان رکھنے کے کام آ سکتا ہے اور پڑھنے کے لیے استعمال کی جانے والی میز کا کام بھی دیتا ہے۔ سادہ اور فعال۔
وہ لوگ جنہیں ایک ہی کمرے کو مختلف طریقوں سے استعمال کرنا ہو ان کے لیے تنصیب کردہ سامان بہترین حَل ہے۔ جیسا کہ اِس مثال میں کچن کا سارا سامان کاؤنٹر کے اوپر موجود الماریوں میں ہے جن کے دروازے آسانی سے بند کیے جا سکتے ہیں۔ ایک ہی جگہ پر کمرا اور کچن منظم اندازِ میں موجود ہیں۔
اِس کے لیے ایک تجربے کار بڑھئی کی مدد لینا ضروری ہو گا۔ یہ میز جس میں الماری بھی ہے، گھر میں موجود آفس کا تمام سامان سمیٹنے کے لیے کافی ہے۔
یہ میز عملی اور خوبصورت ہے۔ دراز کی گہرائی ریک کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے یا کمرے میں موجود چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسا کہ ریموٹ کنٹرول سنبھالنے کے کام بھی آ سکتی ہے۔
یہ سادہ اور نفیس اندازِ میں سامان کو منظم کرنے کا اک اور اچھا طریقہ ہے۔ یہ چھوٹی سی الماری کھل کر كھانا کھانے یا پرھائی کرنے والی میز میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اِس کے کناروں میں سامنا رکھنے کی کافی جگہ موجود ہے اور یہ چند سینٹی میٹر سے زیادہ کی جگہ نہیں لیتی۔
یہ سامان رکھنے والا شیلف ایک چھوٹی میز کا کام بھی دیتا ہے اور ان کے لیے بہت اچھا ہے جو گھر میں جگہ کھلی رکھتے ہوئے اس کی تقسیم چاہتے ہیں۔
چھوٹے گھر میں جگہ بنانا ضروری ہوتا ہے۔ اور یہ اِس میز میں موجود سامان رکھنے کی ڈھیر ساری جگہوں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
اگر آپ کے رہنے کے کمرے میں میز رکھنے کی جگہ نہ ہو تو یہ میز بہترین حَل ہے۔ اِس کا اوپری حصہ آسَان استعمال کے لیے لوہے کے سریوں کی مدد سے الگ ہو جاتا ہے۔ کتنی شاندار تجویز ہے۔
بستر کے نیچے والی جگہ سے فائدہ اٹھانے کی یہ ایک اور اچھی تجویز ہے۔ اِس ڈھانچے میں بہت سے خانے ہیں تو اب آپ کے پاس کتابیں رکھنے کی جگہ ہمیشہ ہو گی۔
دیوار سے جڑا یہ چھوٹا سا ڈبہ کھل کر ایک میز میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اِس کے اندر تنصیب کردہ روشنیاں ان کے لیے ہیں جو سارے کمرے کو روشن نہ کرنا چاہیں۔ یہ ایسے لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کے گھر میں زیادہ لوگ رہتے ہوں۔
اِس بستر کے بعد بچوں کے پاس سارے گھر میں کھلونے پھیلانے کا کوئی بہانہ نہیں رہے گا۔ اِس میں درازیں اور شیلف ہے جو کھلونے سنبھالنے کے مسئلے کو حَل کر دیتا ہے۔
کیا آپ کا رہنے کا کمرا منظم نہیں؟ ایک شیلف میں جڑا ٹی وی سے مسئلہ حَل کر دے گا۔
یہ خوبصورت ڈبے آپس میں جڑ کر جوتوں کے لیے ایک ریک بناتے ہیں مگر انہیں کچھ بھی رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اِس پر رکھا گیا سَجاوَٹی سامان داخلے کی خوبصورتی بڑھاتا ہے۔
یہ ایک اور بہترین حَل ہے۔ وہ میز جو کبھی بالکل سادہ تھی، اب اس میں شیلف بن گیا ہے جس میں بہت سا سامان سنبھالا جا سکتا ہے۔
یہ کمرا تقسیم کرنے کے لیے ایک اور اچھی تجویز ہے۔ اِس بیڈ میں بہت سی درازیں ہیں اور ایک چھوٹا شیلف کھل کر میز کا کام دیتا ہے۔ نہایت فعال !
اِس چھوٹے سے ڈیسک میں ایک دراز ہے جو نیچے کی طرف سے کھل کر ٹیبل کو بڑا کر دیتی ہے۔
آخر میں ایک ایسا حَل جو ان تمام گھروں کے لیے اچھا ہے جہاں کپڑے دھونے کی جگہ ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے۔ اِس سنک کا کاؤنٹر اِس طرح بنایا گیا ہے کہ اِس میں ایک کپڑے دھونے کی مشین پوری آ سکے۔ جگہ بنانے اور روز مرہ کے کاموں کو منظم کرنے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔