ایک غیر دلچسپ چھت کی نئی زندگی کے 7 تصویریں

Hamna – Homify Hamna – Homify
LA TERRAZA DE JOANNA, KELE voy a hacer KELE voy a hacer
Loading admin actions …

آج کے اس دورے میں ہمارے ماہرین نے ایک غیر دلچسپ اور بور سی چھت میں تھوڑی سی تبدیلیاں کر کے نئی جان ڈال دی ہے۔                                                                                                                                                  

چاروں موسموں سے نوازے گۓ ہم پاکستانی لوگ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ کوئی بیرونی جگہ کتنی اہم ہے جدھر بیٹھ کر موسم کا مزہ لیا جا سکے۔ اگر چھوٹی سی جگہ بھی موجود ہو  تو اسے بھی سنوار کر خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ۔              

ادھر ہمارے ماہرین نے بھی بالکل یہی کام کیا ہے اور ہر ہر حصے کو کار آمد اور خوبصورت بنایا ہے۔  امید ہے کہ ان تصاویر کو دیکھ  کر آپ بھی متاثر ہوں گے اور اپنے آنگن یا چھت جو کہ بے کار فرنیخر سے بنی ہوئی ہے اسے بھی سنوارنے کی کوشش  کریں گے۔

پہلے: غیر دلچسپ اور بےزار کن

بے شک پہلے اس جگہ پر کھانے کی میز اور دھوپ سیکنے کے لیے کرسی رکھی تھی مگر پھر بھی ایسا لگتا تھا جیسے یہ جگہ ضائع ہو رہی ہے۔ بھورے رنگ کا فرش اور اینٹوں سے بنی دیوار بھی نہایت غیر دلچسپ لگ رہی ہے۔                    

خالی بڑے ہوۓ گملے اس جگہ کے نظر انداز ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

بعد: زندگی سے بھر پور

کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ یہ وہی جگہ ہے؟ ماہرین نے مختلف پودوں اور ٹیکسٹائل کی مدد سے اس پوری جگہ میں رنگ اور زندگی بھر دی ہے۔                                                                                                                                 

سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ سب چیزیں زیادہ مہنگی بھی نہیں ہیں۔ اس جگہ کی دیوار اور فرش کو بالکل نہیں چھیڑا گیا ہے بس ادھر چند چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔                                                                                                            

آپ بھی ان تبدیلیوں کو دیکھیں۔

بعد: خوشنما کھانے کی میز اور کرسیاں

کھانے کی جگہ کو بھی رنگوں کے اضافے سے خوشنما بنایا گیا ہے۔ رنگین میٹس، تازہ پھولوں کا گلدان اور شوخ رنگ کے  کرسیوں کے کشن۔ دیکھیں تھوڑے سے اضافوں سے یہ جگہ کتنی اچھی لگ رہی ہے۔

ایک چھوٹا سا مشورہ: شیشے کی میز بیرونی جگہوں کے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ موسم کی سختیوں کے باوجود بھی پائیدار رہتی ہے۔

بعد: تازہ پودے، درخت اور سیدھا باغ

جیسا کہ اس انداز کو دیکھ کر پتا چل رہا ہے کہ پودوں اور پھولوں کے اضافے سے ایک دم جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اگر آپ کے پاس جگہ کی کمی ہے تو پھر تصویر میں دکھاۓ گۓ دیوار سے جڑے ہوۓ سیدھے باغ آپ کے لیے بہترین ہیں۔ اور یہ دکھنے میں بھی نہایت جدید لگتے ہیں۔

بعد: چھوٹی چھوٹی اشیاء

چھوٹی باتوں سے بڑا فرق پڑتا ہے۔ جیسا کہ ہم اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ چھوٹی موم بتی، گلابی ٹرے اور چند خوبصورت گلاس اس جگہ کو ایک دم بہت آرامدہ منظر دے رہے ہیں۔ اپنے ذوق کا اظہار اپنی چھت پر کرنے سے بالکل بھی نہ گھبرائیں۔

بعد: ٹیکسٹائل

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مختلف انداز کے چھپائی والے کپڑے سے بناۓ گۓ کشن اس جگہ کو کس قدر زندگی سے بھرپور اور گھریلو انداز دے رہے ہیں۔ اس لیے اس طرح کی اشیاء کو صرف گھر کے اندرونی حصے کے لیے مختص نہ رکھیں۔

بعد :روشنیاں

آخر میں آپ دیکھیں کہ اس جگہ اندھیرا پھیلنے کے بعد روشنیاں کتنی اہم ہیں۔ بیرونی جگہوں جیسے ٹیرس، چھت یا آنگن میں روشنیوں کے اضافے سے وہ جگہ رات کے وقت دن کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔

اب آپ کو پتا چلا کہ بیرونی جگہوں کو کس طرح سجایا جا سکتا ہے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا