موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ خوبصورت مکان

M Usman M Usman
Craighall Park Residence, JLA - Jarrod Len Architecture JLA - Jarrod Len Architecture منازل
Loading admin actions …

ہومی فائی °360 کی آج کی دریافت ہے کریگ ہال جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ) کا یہ مکان جہاں ایک نئے مالک نے پرانے مکان کو کو یکسر بدل دیا ہے، جس کا صحیح اندازہ دیکھ کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ فنِ تعمیر کے ماہرین نے نہ صرف عصر حاضر کے تقاضوں کو پورا کیا ہے بلکہ پرانی چھب کو بھی زندہ رکھا ہے۔

جس کا نتیجہ گھر کی اندر کی چمک دھمک، دل کو موہ لینے والے مناظر اور جدید دو منزلہ ڈیزائن ہے۔

تو دیکھنا شروع کریں؟

دلکش انداز

بہت کم ایسے گھر ہوتے ہیں جن کا آگاہ اس قدر شاندار اور نظروں کو جکڑ لیتا ہے، ان ماہرِ تعمیرات نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ زبان نہیں ہاتھ بولتے ہیں۔ حالانکہ یہ تصاویر 3D شکل میں ہیں مگر ہم شییشے، لکڑی اور اینٹوں کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں اور کیسے یہ ایک دوسرے سے صحیح معنوں میں جڑتے ہوئے لاجواب منظر ہیش کر رہے ہیں۔ 

فطرت کے مناظر سے لطف اندوزی

اس گھر میں ایک نیا اضافہ گیراج اور بڑے دروازے کے اوپر پھیلی ہوئی شاندار بالکونی ہے، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے افراد اردگرد کے حسین مناظر دیکھ سکتے ہیں۔

آراستہ و پیراستہ باغیچہ

باہر کے دروازے کی طرف جاتے ہوئے ہم ایک سرسبز و شاداب باغیچے سے گزرتے ہیں جسے عمدہ انداز سے بنایا گیا ہے۔ آج، تازہ پودے اور پھول اس منظر کا نمایاں کر رہے ہیں جبکہ دائیں طرف کیا گیا پانی کا اضافہ ماحول میں رچ بس گیا ہے۔

درمیان کے راستے میں ابھرے ہوئے پتھر سرسبز کناروں سے توازن قائم کر رہے ہیں۔

کیا آپ بالکونی میں روزانہ آرام کرتے ہوئے اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ منظر کتنا اطمیبان بخش ہوتا ہوگا۔

مرکزی کمرہ

اس گھر میں جدید انداز کی تعمیر نو کے لئے مختلف کمروں کو تبدیل کی گیا۔ یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وہ جگہ جو کبھی گھر کا دفتر تھی اب وسیع بیڈروم میں دل دی گئی ہے، جس میں چہل قدمی کے لئے کھلی جگہ موجود ہے۔

مکان کے اگواڑہ میں کئے گئے تزئین و آرائش یہاں اندر سے بھی خوب نظر آ رہے ہیں۔ اور جی ہاں یہی وہ کمرہ ہے جو بالکونی سے متصل ہے۔

پورے گھر کی سب سے خوبصورت جگہ؟ جی ہاں جس میں سیلنگ کی جگہ لگی لکڑی اس جدید انداز کے گھر کو روایتی رنگ بخش رہی ہے۔

آرام دہ سُندر غسل خانہ

آخری مگر گھر کا بہت اہم حصہ یعنی نئے انداز کا غسل خانہ، جو کہ مرکزی بیڈروم سے جڑا ہوا ہے۔ جدید انداز اور نفیس خطوط سے مزین اس غسل خانے پر غور کریں، کھڑکیوں، ہلکے انداز کے فرش اور شیشے ہر چیز کو بے خم انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اوول شکل کا ٹب متنوع انداز میں نظر آرہا ہے۔

جدید دور کے مزید نمونے دیکھنے کے لئے پریٹوریا کا تالاب اور گیراج کے ساتھ یہ گھر دیکھیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا