اگر آپ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں تو اندرونی آرائش کے ماہر کمروں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے والی دیدہ زیب دیواریں پیش کرتے ہیں۔
ہم روزمرہ کی فرش سے لے کر چھت تک پلاسٹر آف پیرس سے مزین دیواروں کی بات نہیں کر رہے۔ بلکہ نت نئے ڈیزائن اور خوشنما رنگوں والی ایسی دیواریں جو ہر طرح سے نمایاں نظر آئیں۔ اگر آپ کو ہماری بات ابھی تک پوری طرح سمجھ نہیں آئی تو ہم یہاں ایسی 10مثالیں پیش کرتے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ ایسی مثالیں دیکھنے کٓے بعد آپ اپنی روایتی دیواروں کے بارے میں سنجدگی سے سوچیں گئے۔ لہذا دیکھنا شروع کیجئے!
یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کمرے کو تقسیم کرنے کے لئے پورے قد والی دیوار کی ضرورت نہیں۔ نصف اونچائی کے ساتھ یہ دیوار خوبصورت اور بامروت نظر آرہی ہے، جبکہ بالائی سطح پر موجود قدرتی پتھر اور بھی حسین لگ رہا ہے۔
دو کمروں کے درمیاں چھوٹی مگر کس قدر شاندار دیوارہے۔
سُرخ اینٹوں کے ساتھ موجود یہ دیوار ایک چھوٹے سے شیلف اور ٹی وی کی جگہ کے ساتھ دیکھنے میں شاندار اور کارآمد بھی ہے۔
ویسے تو سادہ طرز کے گھروں میں ہی اس طرح کی قدٍرتی اینٹوں والی دیواریں پائی جاتی ہیں مگر تصویر میں موجود دیوار جدا طرز کی ہے،جس میں سادہ مگر نمایاں روشنی کا بہت عمل دخل ہے۔
ایک مختصر راہداری کو اس شاہکار نے خوبصورت بنا دیا ہے۔
سلیٹ ایک ایسا ڈیزائن ہے جس سے کوئی بھی اکتا نہیں سکتا۔ یہاں یہ عصرِحاضر کی ضرورتوں کے ساتھ، نمایاں اور خنک منظر پیش کر رہی ہے، جبکہ دیوار کے ساتھ موجود یک رنگی تصویر کمال اضافہ ہے۔
عام طور پر ٹی وی لاؤنج میں چمنی کے لئے ایسی جگہ بنانے کا رواج نہیں ہے لیکن جو لوگ بناتے ہیں انہیں اس ڈیزائن کو ضرور دیکھنا چائیے۔ کمرے کے حصے الگ کرنے کے لئے یہ وضع دار, باعمل اور خاص طریقہ ہے، جس کو ہر ممکن طریقے سے سنوارا گیا ہے۔
روزمرہ کی عام اور بڑی بڑی دیواروں کی جگہ خوبصورتی سے تراشی ہوئی ایسی دیواریں جدید انداز کے گھروں میں عام ہیں۔
کمرے کو مکمل طور پر بند کئے بغیر کنکریٹ کی پالش شدہ یہ دیوار ایک مفید ضافہ ہے۔ کیا آپ اس کو چھونا پسند نہیں کریں گئے؟
رنگوں کے استعمال میں نئے رحجانات سے آگاہ رہیں۔
کمروں کو تقسیم کرنے والی یہ مختصر دیوار اس منظر میں بیش قیمت اضافہ ہے، جس میں زندگی سے بھرپور پیلا رنگ استعمال کیا گیا ہے۔ایک نمایاں رنگ کو کس خوبصورتی سے پینٹ کیا گیا۔
یہ نامکمل دیوار انسان کو بےتاب کر دیتی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے تباہ کاری کے بعد نیا گھر تعمیر گیا ہو۔
گرم لکڑی کے بنیادی ڈھانچہ میں یہ جان دار اضافہ ماحول کو متنوع بنا رہا ہے۔ ناہموار مگر مضبوط قدرتی پتھر پُرفریب اور دلکش ہے۔
ایسی دیواروں کا کیا فائدہ جو آپ کے کام نہ آئیں، استعمال کریں تخلیقی ذہن کی ڈیزائن کردہ ایسی منفرد دیواریں جنہیں آپ کتابیں رکھنے، فن پاروں کو دکھانے یا حدود کے تعین کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
پھر ڈیزائن کو اور بھی جلا بخشنے کے لئے روشنی کا اضافہ کریں۔
کم قیمت مگر سٹائل میں اوروں سے بھی بڑھکر سادہ بلاک سے تیارشدہ، رنگ کی ہوئی یہ دیوار آپ کے کمرے کو جدا کرنے کے علاوہ تخلیقی احساس اور نظروں کو جکڑ لینے والا منظر پیش کرتی ہے۔
ناتمام مگر موثر اختتام اس دیوار کو حیران کن بناتا ہے، اس کو بنانے میں اتنا کم وقت خرچ ہوا ہے کہ آپ یقیناً خوش ہوئے ہوں گئے۔
کمروں کو جدا کرنے والے مزید دیدہ زیب ڈیزائن کے لئے دیوار کے بغیر کمرے کو تقسیم کرنے والے 13منفرد طریقے دیکھئے۔