کارپینٹر سے بنوانے والے 7 کارآمد فرنیچر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Casa en el Pedregal, Revah Arqs Revah Arqs غرفة المعيشة
Loading admin actions …

ہمیشہ سے گھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی چیز لکڑی ہے کیونکہ یہ بہت پائیدار بھی ہوتی ہے اور ہمیشہ سٹائل میں رہتی ہے۔ رنگوں، انداز اور ڈیزائن کے حساب سے آج کل بے شمار طرح کی لکڑیاں موجود ہیں۔

آج ہم آپ کے لیے کچھ ایسے فرنیچر کے متعلق مشورے لاۓ ہیں جو نہ صرف بہت کارآمد ہوں گے بلکہ آپ کے گھر کو بہت جدید اور دلکش انداز بھی دیں گے اور آپ کے گھر کی اشیاء کے ذخیرے کے لیے بہت فائدہ مند ہوں گے۔

1- دکھنے میں خوبصورت اور کارآمد فرنیچر

غسل خانے کا فرنیچر ایسا ہونا چاہیے کہ وہ کارآمد اور فعال بھی ہو اور جگہ کو بھی خوبصورت بناۓ۔ اس تصویر میں اس بات پر پورا پورا عمل کیا گیا ہے۔ دروازوں، الماریوں اور پتھر کی سطح کے ساتھ سنک ایریا۔ ۔ ۔ ادھر سب موجود ہے۔

2- متاثر کن ڈریسر

اس والک-ان الماری سے بہت جدید اور دیہی انداز مل رہا ہے۔ اس بڑی الماری میں نہ صرف آپ اپنے کپڑے رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے جوتے اور باقی لوازمات بھی ادھر ہی رکھ سکتے ہیں۔

3- دلکش انداز

اس سادہ غسل خانے میں ہلکے رنگ کی دیواروں اور فرش کے ساتھ یہ گہرے رنگ کی الماری بہترین ہے۔ اور بغیر ہینڈل والے دراز تو بہت ہی جدید ہیں۔

4- مختلف سائز کے خانوں کے ساتھ

دیکھیں یہ شیلف کتنا زبردست ہے۔ اس کے مختلف ناپ کے خانے آپ کو اس میں اپنی ضرورت کے مطابق ہر طرح کی اور ہر سائز کی اشیاء رکھنے دیں گے۔ اور آپس کی بات ہے۔ ۔ ۔ دکھنے میں بھی یہ برا نہیں ہے۔

5- اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا

آپ اپنے گھر کے لیے بھی اپنی ضرورت کے مطابق کچھ اس قسم کا فرنیچر تیار کروا سکتے ہیں۔ جیسے اوپر شیلف میں کتابیں رکھ دیں درمیان میں کچھ آرائشی اشیاء اور نیچے خانوں میں سنبھالنے والی چیزیں۔

اور دیکھیں اسی شیلف سے جڑی میز کتنا زبردست انداز ہے.

6- دیوار کے بجاۓ الماریاں اور پینل

اب اس کے ذریعے آپ کا گھر ہمیشہ سمٹا ہوا رہ سکتا ہے۔

7- ایک اور انداز

اس طرح کا فرنیچر دیوان خانے میں رکھنے کے لیے بہترین ہے کیونکہ زیادہ تر سب گھر والوں کا وقت ادھر ہی گزرتا ہے۔ اور سب سے زیادہ اشیاء رکھنے کی ضرورت بھی ادھر ہی ہوتی ہے۔

لکڑی کی الماریوں کے لیے تجاویز بھی دیکھیں.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا