خوابگاہ کی ازسرِنو تزئین کےسات اختراعی طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Full Home Interior Latest Designs, Nimble Interiors Nimble Interiors غرفة المعيشة
Loading admin actions …

ہمیشہ یاد رکھئے کہ خوابگاہ آپکی ذاتی پناہ گاہ ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسی جائےِامن ہےجہاں سہولت اور آرام کو سب پر فوقیت حاصل ہے۔ مگر کیا سہولت کو وضعدار اورنفیس بھی بنایا جاسکتا ہے؟ کیا اسکے لئے بہت سارے پیسوں کی ضرورت ہوگی؟۔ بظاہرنہیں۔ آرائش اور سجاوٹ کی اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں بہت زیادہ پیسےخرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ صرف تھوڑے سے تخیل اورعملدرآمد کے لئے ایک اچھے منصوبے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تھوڑی سی سادہ تبدیلیوں کے ساتھ آپ اپنے سونے کے کمرے کو بیک وقت خوابناک اور نفیس بنا سکتے ہیں۔ لیکن جس طرح سے آپ اپنی خوابگاہ کو ڈیزائن کرتے ہیں اس سے آپکی شخصیت اور ذاتی ذوق کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوتا ہے۔ اسلئے اپنے بیڈ روم کے ڈیزائن، فرنیچر اوردیگر آرائشی اشیاء اورآلات کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔ اگر آپ کھڑکھڑاتی سفید چادروں کے شوقین ہیں تواسکا مطلب یہ ہے کہ آپ سادے اورمعتدل ذوق کے حامل ہیں ۔ پلنگ کی سائیڈوں پر شوخ رنگ کے لیمپ آپکی مہم جو شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں جو کہ ڈیزائن اور رنگوں سے تجربہ کرنے سے نہیں گھبراتی۔آپ کوئی بھی سٹائل منتخب کریں یہ آپ کے ذوق کا عکاس ہونا چاہئے۔ آئیے اب بات کرتے ہیں خوابگاہ کی ازسرِ نو ترتیب کےسات ایسے طریقوں کی جو کہ سکون اور آرام کا احساس اُجاگر کرتے ہیں۔

1. پُرتپاک اور پُر کشش بستر

کسی بھی خوابگاہ کا مرکز یقینی طور پر پلنگ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی آپ کو یہی بتائیں گے کہ رات کو اچھی نیند آپ کی مجموعی آسودگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ آپ کے دن بھر کے موڈ کا انحصار اس بات پرہوگا کہ آپ رات کو کتنی دیر تک سوئیں گے۔ بازار میں پلنگوں کے بہت اقسام کے ڈھانچے اور سرہانے دستیاب ہیں۔ لیکن آپ کس قسم کے پلنگ کا انتخاب کرینگے اسکا انحصار بڑی حد تک آپکی خوابگاہ میں دستیاب جگہ پر ہے۔ ایک چار پایوں والا بڑا پلنگ جِس پر شامیانہ تنا ہو بہت خوشنما لگتا ہے، مگر آپ کو اپنے آپ سے یہ سوال پوچھنا ہوگا کہ آیا آپ اتنی جگہ وقف کر سکتے ہیں یا نہیں؟ جبکہ دوسری طرف درخت نما بڑا پلنگ بہت فیشن ایبل لگ سکتا ہے۔ آپ مسہریوں کے ساتھ بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔ ایک شوخ رنگ کے سرہانہ جسمیں روشنی چھوڑنے والی دو برقیاں لگی ہوں سے آپ کی خوابگاہ کے پُرسکون ماحول میں تھوڑی رنگینی آ سکتی ہے۔ ایک پلنگ مناسب گدے کے بغیر آرام دہ نہیں ہو سکتا۔ گدے کا ناپ پلنگ کے ڈھانچے کے مطابق ہونا چاہئیے۔ ایک طویل دن کے بعد ایک پُرآسائش اورآرام دہ بستر سے بڑھ کر کوئی اورچیزپُرکشش نہیں ہو سکتی۔

2۔دیواروں کے ہلکے رنگ سے سکون کا احساس

ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ ہلکےرنگ سکون کا ایک مکمل تاثر قائم رکھنے میں مدد کرتے ہیں جو کہ کسی بھی خوابگاہ کا لازمی جزو ہوتا ہے۔ رنگ ہمارے دماغ میں ایک آرام دہ احساس پیدا کرنے کی استعداد رکھتے ہیں۔ خوابگاہ کے لئے ہلکے رنگوں مثلاًبنقشی اور ہلکےسبزرنگ کا انتخاب مناسب رہتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ رنگ دماغ میں نرمی کا تاثر قائم کرتے ہیں۔روح کو تسکین بخشتے ہیں اور جسم کو سونے اورپُر سکون ہونے پر آمادہ کرتے ہیں۔ رنگ کسی کے بھی موڈ پر اثرانداز ہوتے ہیں اور کچھ ایسے رنگ ہیں جیسا کہ جامنی یا چمکیلا فولادی سبز رنگ جو کہ اعصاب پر ایک ناگوار اثر کرتے ہیں۔ ہلکے رنگ خوابگاہ کے لئے مناسب رہتے ہیں۔ اگر آپ واقعی ہی رنگوں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کہیں کہیں گہرے رنگ استعمال کریں جیسے کہ شوخ رنگ کے تکیوں کے غلاف یا پلنگ پوش۔ کمرے کو آرام دہ ہونا چاہئیے اور ہلکے رنگوں کا انتخاب اس سمت میں پہلا قدم ہے۔

3۔ کپڑے وغیرہ رکھنے کی جگہ کی تخلیق۔۔وضع داری اور نفاست سے

آپ نےغالباً پہلے بھی یہ سنا ہوگا مگر ہم آپ کوایک بار پھریاد دہانی کراتے چلیں کہ ایک بے ترتیب جگہ ایک الُجھے ہوئے دماغ کو جنم دیتی ہے۔ اور جب بات خوابگاہوں کی آتی ہے تو ہمیں ایک با ترتیب اور صاف ستھری جگہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہاں ایک پرسکون ماحول قائم ہوسکے۔ کپڑے، جوتے اور ذاتی استعمال کی دوسری اشیاء رکھنے کی جگہ ہر چیز کو ترتیب میں رکھنےاوربے ترتیبی کو کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ کچھ سادہ اُصول اپنا کر آپ اپنے ملبوسات کے انتخاب کو مکمل کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ اچھے معیار کے کپڑوں کا انتخاب کریں۔ یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ہوگی۔ سدابہارملبوسات کے ساتھ ساتھ جدید وضع قطع کے ملبوسات کو اپنے کپڑوں کی الماری کا حصہ بنائیں۔ اگر کپڑے، جوتے اور ذاتی استعمال رکھنے کی جگہ ایک جوڑے کے لئے بنائی جارہی ہو تو اسمیں ایک خانہ ایسا ہونا چاہئیے جسمیں لکڑی یا لوہے کی سلاخیں لگی ہوں۔ یہ خصوصاً مرد حضرات کے لئے ضروری ہے کیونکہ انکو اپنے کوٹ اور سوٹ وغیرہ لٹکانے ہوتے ہیں۔ اگر وہاں کپڑے بدلنے کی جگہ بھی ہو تو یہ خواتین کے لئے بہت مناسب رہتا ہے۔ اگرضرورت ہو تو ایک قد آدم آئینہ بھی لگادیں کیونکہ خواتین کے لئے کپڑے پہن کر انکو چیک کرنا انتہائی ضروری ہے۔

4۔ پُر تصّنع سنگھار میزسے دلکشی میں اضافہ

جدید زمانے کی طرزِآرائش میں کپڑے، جوتے اور ذاتی سامان رکھنے کی جگہ اور الماریوں کو زیادہ فوقیت دی جاتی ہے اور سنگھارمیز اسمیں سے بالکل ہی خارج ہے۔ تاہم یہ ابھی بھی خوابگاہ میں رکھے جانے والے فرنیچر کا بنیادی جزو ہے، کیونکہ زیادہ تر سنگھار میز آپکے ذاتی ذوق کی عکاسی کرتے ہیں۔ آپ اپنی خوابگاہ میں ایک چھوٹا مگر پُرتصّنع سنگھارمیز رکھ سکتے ہیں جسکو آپ رات کوضرورت پڑنے والے سامان کو رکھنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنی کچھ پسندیدہ کتابوں، تصویری فریمز اور ایک لیمپ کو اگر آپ سنگھار میز پر رکھ دیں تو آپ کے کمرے کی خوبصورتی میں اس سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ایک لمبا سنگھار میز آپ کے ذہن میں ہے تو اسکے ساتھ گول شیشہ استعمال کریں۔ عہد پارینہ کے ڈیزائن جیسا کہ بیل بوٹوں والا سنگھار میز اسوقت بھلا لگتا ہے جب اس کے اُوپر کوئی کپڑا ڈال دیا جائے اور کونے میں کوئی دیدہ زیب لیمپ رکھ دیا جائے تاکہ اسکی سدابہار کشش برقرار رہے۔ اکثر سنگھار میز کی پچھلی دیوار پر کوئی عمدہ سی تصویر بہت بھلی لگتی ہے۔ آپ اس تصویر میں دئے کئے سنگھار میز سے کچھ تحریک حاصل کر سکتے ہیں۔

5۔ خوابگاہ میں ذاتی ذوق کی عکاسی

homify غرفة نوم

خوابگاہیں ذاتی/ نجی جگہیں ہوتی ہیں اسلئے ان کے لئے آرائشی اشیاء کا انتخاب کرتے وقت بہت احتیاط سے کام لیں۔ مثلاً خاندانی تصاویر خوابگاہ میں آرائش کے لئے بہت پسند کی جاتی ہیں۔ اسی طرح اگر آپ کے پاس آپکی دادی/نانی کا سنگھار میز ہے توآپ اسکو اپنی خوابگاہ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ اسکے پیچھے آپ موجودہ زمانے کا کوئی فن پارہ لگا سکتے ہیں۔ زمانہِ قدیم اورجدید طرزِ تعمیرکا امتزاج بالکل مختلف نوعیت کا مگر منفرد لگتا ہے۔ یہ دوش بدوشی بہت تازگی کا احساس دیتی ہے۔  دیواروں پرتصویریں اورپینٹنگز بھی بہت اچھی لگتی ہیں مگر انکو سطح ِظر کی برابری کی اُونچائی پر ہونا چاہئیے۔ اکثر بڑی چھوٹی تصویروں کو ملا جلا کر لگانے سے دیوار پر ایک دلچسپ ترتیب بن جاتی ہے۔ اگر آپ لیمپوں کے شوقین ہیں تو  کسی مدہم روشنی والے لیمپ کا انتخاب کریں تاکہ آپکو گہری نیند سونے میں مدد مل سکے۔

6۔ روشنیوں سے درست ماحول کی تخلیق

موڈ کے مطابق روشنی کا انتظام جدید طرزِ تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے جسکوخوابگاہ میں بڑے موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روشنی کے احتیاط سے استعمال سے سارا ماحول بدلا جا سکتا ہے۔ محیط یا گہراؤ والی روشنیاں کیمیائی روشنیوں کے مقابلے میں کہیں مدہم ہیں اور مدہم روشنیاں سکون کے لئے بہت اہم ہیں۔ مگر اگر آپ رات سونے سے پہلے کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں تو پڑھنے کی جگہ کی روشنی کو نمایاں کرنا بہت ضروری ہے۔ اس صورت میں محیط روشنیوں کا مسہری پر استعمال فائدہ مند رہے گا۔ دیوار پر لگی روشنیاں یا لیمپ جنکو آسانی سے جلایا، بھجایا جا سکے بھی اچھا اضافہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اور اگر آپکے کمرے میں شام کو یا سردیوں کی صبحوں میں روشنی ناکافی ہوتی ہےتواس صورت میں یا تو ترتیبی روشنیاں لگوالیں یا سنگھاروالی جگہ پرتیز روشنی والا لیمپ آویزاں کرلیں۔

7۔ قدرتی روشنی کے بارے میں سوچئے

homify مساحات تجارية فنادق

وہ لوگ جو اپنی خوابگاہ میں قدرتی روشنی کا تھوڑا سا اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی انکو اپنا آرام اورراحت بھی عزیز ہے وہ خوابگاہ میں روشن دان کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگرچہ روشندانوں کا زیادہ تر استعمال رہنے سہنے کے کمرے یا باورچی خانے میں کیا جاتا ہے  تاہم خوابگاہ میں بھی قدرتی روشنی کی آمد و رفت بڑھانے کے لئے اسکا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ رات کو خوابوں کی وادی میں کھونے سے پہلے ستاروں اور رات کے آسمان کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔ اگرچہ یہ ماورائی لگتا ہے مگر جدید طرزِ آرائش میں روشندانوں کو خوابگاہ کا حصہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر آپ اپنی موجودہ خوابگاہ میں روشندان کےاضافے کا سوچ رہے ہیں تو کسی ہلکے رنگ کے شیشے کا انتخاب کریں اور اپنی مرضی کا چوکھٹا لگوائیں تاکہ آپ اسکو اپنی مرضی سے کھول یا بند کر سکیں۔ یہ یاد رکھئے کہ مصنوعی روشنی کے علاوہ کمرے میں قدرتی روشنی کا آنا بہت ضروری ہے ۔ جِن خوابگاہوں میں کھڑکیاں نہیں ہیں وہاں روشندان یا روشندان سے آنے والی روشنی جیسا انتظام کیا جا سکتا ہے۔

جب آپ اپنی خوابگاہ کی طرف دیکھیں تو اسمیں روح تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ یہ آپ کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ کیا یہ اس سکون کی نشاندہی کر رہی ہے جسکی ایک مصروف دن کے بعد آپکو تلاش ہوتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہےجہاں اپ اپنی یادداشتیں محفوظ کررہے ہوتے ہیں۔ آپکی خوابگاہ یہ سب باتیں کہ سکتی ہے اور اسکےعلاوہ بھی بہت کچھ ۔۔ کیونکہ آپ اپنے سکون کی جگہ کے لئے جن چیزوں کا انتخاب کرتے ہیں یا اسکی جس طرح آرائش کرتے ہیں ان سب میں کہیں نہ کہیں آپ کی ذات کی عکاسی ہورہی ہوتی ہے۔ تازگی سے بھریاور رومانوی تجاویز کے لئے آپ ہمارا یہ مضمون دیکھ سکتے ہیں خوابگاہ کی رومانوی آرائش ۔

آپ کو ان میں سے کون سے آرائش کی تجویزسب سے زیادہ پسندآئی۔ اپنی آراءاور تبصروں سے ہمیں ضرور آگاہ کریں

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا