آٹھ تجاویز اپنے رہائشی کمرے کی آرائش کے لیے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
VILA NOVA PM., Lembi Arquitetura Lembi Arquitetura
Loading admin actions …

یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہے کہ آپکے گھر میں بڑی جگہ ہو.ہم میں سے بیشتر عام طور پر ایک چھوٹے کمرے کو تبدیل کرنے کی تجاویز میں لگے رہتے ہیں اور اس وجہ سے ہمارے رہائش کی جگہ غیر دلچسپ اور کمزور لگتا ہے. اگر آپکا بھی کمرہ چھوٹا سا ہے تو اسے بھی آراستہ کرنے کی ضرورت ہے تو پھر یہاں آٹھ چیزیں ہیں جنھیں آپ آرائش میں شامل کر سکتے ہیں.

1. کشن/چھوٹے تکئیے

Casa Box, Arqbox Arqbox غرفة المعيشة

تمام آسان طریقوں میں سے ایک آسان طریقہ آپکے کمرے کو تبدیل کرنے کے لیے یہ ہے کہ اس میں کشن شامل کئے جائیںاپنے صوفے کے لیے روشن رنگوں کے کشن کا انتخاب کیجئیے یہ نہ صرف آپ کی  پوری جگہ کو دلکش بنا دے گا بلکہ اس جگہ کو جدید(دور حاضر) کے مطابق بنا دی گا.

2.کافی کی میزیں

ایک دوسری چیز جو آپکے رہائشی کمرے کی سجاوٹ میں شاندار اضافہ کرتی ہے وہ ہیں کافی کی میز ہے. اپنی مرکزی یا کافی کی میز کے مختلف ڈیزائن کا انتخاب آپکی پسند کے مطابق آپ کے کمرے کی سجاوٹ کو بنا دے گا.آپ خوب صورت شیشے کی میزیں اطراف میں رکھ کر تمام کمرے کا نقشہ بدل سکتے ہیں.

3. روشنی کی تنصیبات

مناسب روشنی بہت اہم چیز ہے اگر آپ کمرے کو اچھا دکھانا چاہتے ہیں. مخلف روشنی کی تنصیبات  جیسے لیمپ, فانوس, اور یہاں تک کہ موم بتی ایک بڑا فرق ببنا دیتی ہے آپکے چھوٹے سے کمرے کی آرائش میں.آپ اپنے کمرے کو ذاتی پسند کے مطابق بنانے کے لیے چھت کے لیے بھی لائٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں.

4. پودے

اگر آپ ان.میں سے ہیں جو قدرت کو پسند کرتے ہیں تو پھر  اپنے چھوٹے رہائشی کمرے میں پودوں کے چھوٹے گملے شامل کر سکتے ہیں اور یہ بہترین طریقہ ہے اسے خوب صورت بنانے کا.مقامی طور پر دستیاب پودوں کا انتخاب کرتے ہوئے آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ انھیں زندہ رکھ سکیں بغیر کسی زیادہ دیکھ بھال کے.آپ اپنی مرکزی میز کے لیے بونسائی(ٹھگنا درخت) کو سجاوٹ کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں.

5. تصاویر

Obra Mendoza - Diseño Integral depto. 2 ambientes, Bhavana Bhavana غرفة المعيشة

دوسرا طریقہ اپنے چھوٹے آرائشی کمرے کو سجانے کے لیے اس میں تصاویر کا شامل کرنا ہے.چاہے وہ آپ کے گھر والوں کی ہوں یا پھر سفر کی.آپ انھیں جلدی سےاپنی رہائشی جگہ میں بغیر کسی پریشانی کے شامل کر سکتے ہیں.یہ نہ صرف آپکی جگہ کو سجا دیں گی بلکہ یہ آپکے مہمانوں کو آپکی زندگی کے سب سے اہم واقعات اور یادوں کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دے گا.

6.رنگ آمیزی/کپڑے پر بنی تصاویر

ان کے لیے جو کہ اپنے رہائشی کمرے کا شاہانہ ماحول بنانا چاہتے ہیں وہ بڑے حجم کی کپڑے کی تصاویر بڑے متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں.آپ ان رنگ آمیز تصاویر کو اپنے رہائشی کمرے کی مرکزی دیوار پر لگا سکتے ہیں اور پھر اسی دیوار کے ساتھ صوفہ رکھ سکتے ہیں.یہ بہترین طریقہ ہے مکمل طور پر عظیم الشان  کمرہ بنانے کا.

7. نایاب کیبن/طاق

اگر آپ ان میں سے ہیں جنھیں کتابیں پڑھنا پسند ہیں اور کافی متجسس ہیں اپنے گھر میں تو ان کے لیے دیوار میں نایاب طاق/کیبن ہونے چاہئیے.یہ طاق آپکے کمرے کے کونے میں  خالی جگہ کو استعمال کرنے کے لیے بنائے جا سکتے ہیں. اپنے کمرے کی سجاوٹ کی تعریف کے لیے آپ انھیں رنگ روغن بھی کر سکتے ہیں.

8. قالین

homify غرفة المعيشة

ایک اور پر اثر طریقہ چھوٹے کمرے کو بیترین بنانے کا یہ ہے کہ اس میں فرش پر قالین بچھایا جائے. یہ قالین پورے کمرے کا مرکزی حصہ ہے اور یہ آپکے کمرے کے مخصوص حصے  جیسا کہ بیٹھنے کی جگہ کو نمایاں خرنے میں بھی مدد کرے گا.آپ مختلف رنگ کے قالین منتخب کر سکتے ہیں جو کہ فرش کے تمام حصے کو نمایاں کرتے ہیں.

اس طرح کی مزید تجاویز کے لیے ہماری تجاویزی کتاب کو دیکھیں.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا