پانچ فلیٹ/گھر کے ڈیزائن بنانے کے لیے اگر آپ کے پاس ستر مربع میٹر سے کم جگہ ہے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Studio Apartment, Ink Architecture Ink Architecture غرفة المعيشة
Loading admin actions …

چھوٹی سی جگہ کو سجانا کافی مشکل ہوتا ہے خاص طور پر جب آپ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کے مالک ہوں.اگرچہ ہر گھر کی جگہ اور ترتیب مختلف ہوتی ہے اس لیے ناممکن ہے کہ ہر چھوٹے پہلو کو چھوٹے سے گھر کے لیے نقل کیا جائے جو آپ دیکھیں یا جسے آپ پسند کریں.تاہم ایک اچھے ڈیزائن کے اپارٹمنٹ آپ کو کچھ تجاویز  دے سکتے ہیں کہ کس طرح اپنی چھوٹی سی جگہ کو تخلیقی بنا سکتے ہیں. ہم نے پانچ چھوٹے اپارٹمنٹ آپکی مدد کے لیے چنے ہیں تاکہ آپ انھیں جنھیں آپ چاہیں اپنے گھر میں دوہرا سکیں اگر آپکے گھر کی جگہ ستر مربع میٹر سے سے کم ہے

1. کھلی رہائش

homify غرفة المعيشة بلاط

چھوٹی جگہیں عام طور پر ہوادار نہیں ہوتیں لیکن یہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹممبئی میں نئے کے ساتھ مرانے مرکب کو ملانے کی سہولت حاصل کرتا ہے.یہ چھوٹے گھر انیس سو اٹھارہ(1918) سے تعمیر عمارت میں واقع ہے اور اس میں کھڑکیاں لکڑی سے مزین جنگلے کی ہیں جو کہ انھیں پرانی دنیا کی کھڑکیوں کی طرز کا بنا دیتا ہے.دستیاب جگہ کو قابلیت سے باترتیب کھلے منصوبے میں کمرے اور بیڈروم کو ایک ساتھ جگہ کے ایک نصف حصے میں اور دوسرے میں باورچی خانے اور کھانے کے کمرے کو ملا کے  ڈیزائن کیا گیا ہے.ایک چھوٹی سی الماری نما باتھ روم گھر کو مکمل کرتا ہے. چمکدار آرائش, اپنی پسند کا ڈیزئن کیا گیا فرنیچر,کھانے کی دھکیلنے واری میز جس میں خانے بنے ہیں اور مئوثر اشیاء رکھنے کی جگہ اور کافی وسیع قدرتی روشنی اس چھوٹی سی جگہ کو مکمل بناتی ہے.

2. مصور کا آرام دہ کمرہ

یہ چھوٹا گھر اپنے رنگین فرش,دیوار اور آرائش کی وجہ سے نمایاں ہے.اس کا کھلا رہائشی کمرہ ہے اس میں چائے بنانے کا حصہ بھی کمرے کے کونے میں ہے. اس رہائشی کمرے میں فرنیچر نہیں ہے اس میں بیٹھنے کے لیے کشن استعمال کیے گئے ہیں.دروازہ کمرے سے منسلک مطالعہ والے کمرے کی طرف اشارہ کرتا ہے جہاں دیوان ایک ڈبل بستر کے طور پر ہے.کمرے کے ایک حصے کو شیلفز/طاق کے ساتھ موسیقی کے لیے بنایا گیا ہے جس میں آپ آلات رکھ سکتے ہیں.

3. مرصع/کم سے کم

یہ نوجوان جوڑوں کے لیے بنایا گیا ہے اس گھر پر توجہ اس بات پر دی گئی ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے جگہ کھلی ہو اور صرف بہت ضروری فرنیچر کو استعمال کیا جائے.سفید دیواریں ںشیشے اور آئینے حکمت عملی سے ایک کشادہ احساس پیدا کرنے کے لیے استعما کیے جاتے ہیں.بیڈ روم جو کہ دور کونے میں واقع ہے اس کا گوشہ نشینی کے لیے دروازہ بھی ہے.تمام گھر ایک کھلے منصوبے کے تحت ہے لیکن اس میں ستون اور دیواریں استعمال کی گئی ہیں جگہوں کو تقسیم کرنے کے لیے.

4. تصوراتی گھر

اس گھر سے چھت کے علاقے کو دور لے جائو اور آپکے پاس ستر مربع میٹر سے کم جگہ میں ایک موئثر گھر ڈیزائن کیا گیا ہے.ڈبل اونچائی والی چھت  اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ اسے دو بیڈ روم میں تبدیل کیا جائے اسکی اگر ضرورت ہو تو.کھلا منصوبہ ہال کی جگہ  کو رہائشی کمرے کھانے کے کمرے اور باورچی خانے کے لیے ملا ئی گئی ہے. ایک معیاری صوفہ کی جگہ کو دوبارہ ترتیب دے کر مہمانوں کے لیے ایک اضافی بستر مہیا کیا جا سکتا ہے.بیڈ روم اور باتھ روم کے کھسکنے والے دروازے ہیںجو کہ رازداری کے لیے بند کیے جا سکتے ہیں.مجموعی طور پر سب کچھ بہترین اور دلکش ہے.

5. درجہ دار ساخت

اس گھر میں زمین کے علاوہ فرش کو ڈیزائن کیا گیا ہے.رہائشی کمرے کی دوگنی اونچائی والی چھت ہے جو کہ گھر کو ہوادار بناتی ہے.کچھ قدم نیچے اور آپ باورچی خانے میں گے جبکہ سیڑھیاں بیڈروم کی قیادت کرتے ہوئے ایک تختے کے ڈیک کے ساتھ چھوٹے باغ کی طرف جاتی ہیں.سیڑھیوں کا حصہ کھلنے والی درازوں اور خانوں  سے ڈیزائن کیا گیا ہے اضافی جگہ فراہم کرتے ہیں اور بے ترتیبی کا خاتمہ کرتے ہیں. محدود جگہ میں ایک شاندار گھر بنانے کے لیے ایک تخیل اور اچھے ڈیزائن کی ضرورت ہوتی ہے. اپنے گھر کی آرائشی تجاویز کے لیے اس تجاویزی کتاب کو دیکھئیے.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا