اگر آپ نے آج تک ہر چیز دھیمے رنگوں میں رکھنے کے بارے میں نہیں سنا تو ہم آپ کو اس بارے میں ابھی بتائیں گے۔ اگر آپ بھی فیشن کی اس دوڑ میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو جان لیں کہ آج کل بالوں سے لے کر گاڑیوں اور آپ کے گھر کی سجاوٹ تک ہر چیز میں ہلکے رنگوں کا رجحان پایا جاتا ہے، اور انٹیریئر ڈیزائنر اس کام میں ہمیشہ سے اپنے گاہکوں کی مدد کرتے آئے ہیں۔ ان رنگوں سےفائدہ اٹھانے کے لیے آپ کا کوئی ماہر ہونا ضروری نہیں اور آپ اپنی قسمت آزمانا ہی چاہتے ہیں تو ہم آپ کے لیےسب سے پسندیدہ رنگ لے کر آئے ہیں: گلابی۔ دلکش، رومانوی اور بہت ہی پیارا، دھیمے رنگوں میں سے آپ کو گلابی چننا چاہیے۔ تو چلیے دیکھتے ہیں کہ آپ اپنے گھر میں اسے کیسے شامل کر سکتے ہیں۔
گلابی رنگ کسی بھی خواب گاہ کی دیوار کو رومانیت سے مالامال کر دے گا۔ آپ چاہیں تو پھولوں کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔
ہم اس گلابی باتھ ٹب کی خوبصورتی سے انکار نہیں کر سکتے۔ یہ کسی بھی انداز کے باتھ روم میں اچھا لگے گا۔
صرف تھوڑا سا گلابی، مثال کے طور پر پردوں کے ڈیزائن میں، آپ کو اور آپ کے گھر کو فیشن ایبل بنا سکتا ہے۔
ہلکے، خشک رنگ کافی عرصے سےفیشن میں ان ہیں مگر آج کل صرف گلابی رنگ کا بول بالا ہے۔ پرانے فرنیچر پر ہلکا گلابی رنگ کریں اور دیکھیں یہ کتنا پیارا لگے گا۔
درمیانے رنگ کے سوفے پر گلابی کشنز کا چھڑکاؤ کسی بھی لاؤنج کو دلکش بنائے گا۔
کیا آپ کے گھر میں پہلے سے کچھ گلابی لوازمات ہیں؟ ہر ہفتے اس وضع کو تازہ گلابی پھولوں سے مزید ابھاریں اور دل چاہے تو کچھ موم بتیوں کا بھی اضافہ کر لیں۔
اگر آپ ایک مختلف رنگ کی کرسی رکھنا چاہتے ہیں تو وہ گلابی کیوں نہ ہو؟ کوئی ہلکا شیڈ چنیں اور وہ کمرے میں اچھا لگے گا۔
اگر آپ ایک مختلف رنگ کی دیوار کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو گلابی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ پیارا اور نازک، ہمارا خیال ہے یہ اس راہ رادی میں نہایت حسین لگ رہا ہے۔
زیاہ تر کچن بس سارے سفید ہی ہوتے ہیں مگر ایک ہلکا گلابی رنگ چنیں اور آپ ایک سب سے الگ جاذب نظر کچن حاصل کر لیں گے۔
گیارہ کھانے کی کرسیاں؟ کیوں نہیں۔ یہ آئس کریم والے رنگ ایک ساتھ بہت پیارے لگتے ہیں اور ہرکوئی اپنی پسندیدہ کرسی پر بیٹھ سکتا ہے۔
ہم نے کبھی گلابی بلائنڈز کے بارے میں نہیں سوچا تھا، مگر اب انہیں دیکھنے کے بعد ہم اور کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ دھوپ کے وقت یہ گرم رنگ کمرے کا احاطہ کر لیتے ہوں گے۔
ہم نے سب سے بہترین تجویز آخر کے لیے رکھ چھوڑی تھی۔ یہ ایک سخت دن کے بعد نرم بادلوں جیسا محسوس ہو گا۔ خوابناک!
مزید حانیے: سجاوٹ کی ۷ غلطیاں جن کی وجہ سے گھر چھوٹا لگتا ہے۔