موسم بہار کے لیے صفائی کی گائیڈ

Resham Ejaz Resham Ejaz
Manning Cottage , Unit 7 Architecture Unit 7 Architecture غرفة المعيشة
Loading admin actions …

بہار کھل رہی ہے، جس کا مطلب صرف ایک ہے: یہ صفائی کا وقت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ سارا سال گھر صاف کرتے رہتے ہیں مگر بہار میں صفائی کرنا ایک ایسا کام ہے جسے آپ نظر انداز نہیں کر سکتے اور ہم آپ کی مدد کرنے کے لیے آئے ہیں تاکہ آپ ان چھوٹے موٹے کاموں میں سے کچھ بھول نہ جائیں جنہیں سارا سال نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ کسی بھی صفائی کرنے والے سے پوچھ لیں اور رہ آپ کو بتائیں گے کہ بہار میں کی جانے والی صفائی آپ کے گھر کو نکھارنے اور آنے والے مہینوں کے لیے تیار کرنے کا شاندار راستہ ہے۔ تو ان لازما کیے جانے والے کاموں پر ایک نظر ڈالیے اور ان سب کو مکمل کرنا یقینی بنائیے۔

۱۔ موسم کے کپڑے ترتیب دیں

بہار کی آمد پر آپ کو اپنی الماری کی مکمل صفائی کی ضرورت ہے۔ پچھلے موسم کے سارے کپڑے نکال کر انہیں اگلی بار استعمال تک کے لیے کہیں اور رکھ دیں۔ انہیں مچتلف بیگز میں رکھ کر آپ وہ ساری جگہ بچا لیں گے جو سردیوں کے کپڑے گھیر لیتے اور کپڑے محفوظ بھی رہیں گے۔

۲۔ الماری کو اچھے طریقے سے صاف کریں

کپڑے الگ کرتے وقت آپ کو ساتھ ہی صفائی بھی کر لینی چاہیے تا کہ ہر وہ چیز پھینکی جا سکے جو بے کار ہے اور آپ پہنتے نہیں۔ یہ سب شیلف صاف کرنے کے لیے بھی اچھا وقت ہے۔

۳۔ باتھ روم کو چمکائیں

ہم جانتے ہیں کہ آپ اپنا باتھ روم روز صاف کرتے ہیں مگر کوئی چیز آپ کی نظروں سے اوجھل رہ جاتی ہے: آپ کی ٹائلیں! ان کی اچھی طرح رگڑائی کریں اور کچھ بھی گند نظر آنے پر اسے بلیچ سے صاف کریں اور ضرورت پڑنے پر اس میں گراؤٹ بھریں۔

۴۔ شیشے کا سب کام مکمل ہونا چاہیے

Bright and Modern Kitchen - Merrill Ave, STUDIO Z STUDIO Z مطبخ

ہم جانتے ہیں کہ کھڑکیوں دروازوں کے شیشے صاف کرنا بہت بڑا کام لگتا ہے مگر ایک بار آپ کام پر لگ گئے تو ایک شیشے پر چند منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے۔ انہیں اندر اور باہر دونوں طرف سے صاف کرنا نہ بھولیں تا کہ جب بہار کی دلکش دھوپ اندر آئے تو کچھ اس کا راستہ نہ روک پائے۔

۵۔ عقبی صحن کو نظر انداز نہ کریں

بہار آ چکی ہے اور یہ وقت ہے کہ آپ اپنی توجہ اپنے عقبی صحن پر مرکوز کریں۔ کیوں کہ سردیوں میں پتے جھڑتے ہیں اور ہر جگہ ان کا ملبہ جمع ہو جاتا ہے۔ پتے اڑانے والا آلہ اٹھائیں، جتنے پتے ہٹا سکیں، ہٹائیں اور پھر اپنے پودوں اور گھاس کو گرم مہینوں کے لیے تیار کریں۔

۶۔ فریج کے پچھلے حصے پر نظر ڈالیں

Shaker Style Kitchen Renovation - Hidden Trail, STUDIO Z STUDIO Z مطبخ

ہم میں سے کتنے لوگ ان ایک دو کھانوں کو ہمیشہ نظر انداز کر دیتے ہیں جو فریج میں پڑے پڑے پرانے ہو چکے ہیں؟ شاید ہم سب، مگر اگر آپ موسم بہار کی صفائی کے لیے نکل ہی کھڑے ہوئے ہیں تو آپ کو فریج سے سب کچھ باہر نکالنا ہو گا اور دھیان رکھنا ہو گا کہ کوئی بھی خراب چیز واپس اندر نہ جائے۔ سب چیزوں کی ایکسپائری ڈیٹ بھی دیکھیں تا کہ آپ انہیں ایکسپائر ہونے سے پہلے کھا سکیں۔

۷۔ چمنی صاف کرنے کے لیے کمر باندھ لیں

چمنی کو پیشہ وروں سے صاف کروانا زیادہ بہتر رہتا ہے۔ اس کی روز مرہ کی صفائی نہ صرف گھر کے ماحول بلکہ حفاظت کے لیے بھی اہم ہے۔

۸۔ صفائی کا سامان صاف کریں

homify مطبخ

ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ بلیچ کی بوتلوں کو بلیچ سے صاف کریں مگر اپنے صفائی کے سامان کو آخر میں سرف والے پانی میں بھگونا نہ بھولیں تا کہ گندگی اور میل کچیل سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ آپ کو کچن میں استعمال ہونے والے سفنج جیسی چیزوں پر بھی نظر رکھنی چاہیے کہ کہیں وہ گندے اور بدبو والے تو نہیں؟ اگر ایسا ہے تو انہیں باہر پھینک دیں۔

مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیں: بہترین انداز میں پینٹ شدہ باغ کے فرنیچر کے لیے ۱۰ تراکیب۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا