خوابگاہ میں بہتری لانے کے لئے خود سے کرنے کے7 طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Townhouse, JHB, Carne Interiors Carne Interiors غرفة نوم
Loading admin actions …

خوابگاہ کسی بھی گھر کے سب سے اہم ترین کمروں میں سے ایک ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ ایک لمبے دن کے بعد آرام کرتے ہیں یا کسی پیارے کے ساتھ پُرسکون وقت گرارتے ہیں، خواب اور راز و نیاز بانٹتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپکا جسم تروتازہ ہوتا ہے، نیند کے دوارن آرام کرتا ہے اوراگلے دن کے لئے تیار ہوتا ہے۔

اسلئے ضروری ہے کہ آپکی خوابگاہ نہ صرف کام کرنے کے لئے مناسب ہو بلکہ اسکو اسکے ساتھ ساتھ آرام دہ، پُر تپاک اور پُر سکون بھی ہونا چاہئے۔ اسکو آپ کی ایک چھوٹی سی جنت ہونا چاہئے جسمیں صرف سکون اور شانتی ہو۔

آج ہم آپ کے لئے خوابگاہ میں بہتری کے 7 ایسے طریقے لائے ہیں جو آپ خود سے کر سکتے ہیں۔ جیب پر ہلکی اِن تجاویز اور ٹوٹکوں پر آپ باآسانی عمل  کر سکتے ہیں اور اپنی خوابگاہ کی آرائش اور تاثر بالکل بدل سکتے ہیں۔ آپ کو خود بھی یقین نہیں آئے گا۔

بلکہ آپ کا کمرہ ہوٹل کے کمرے جیسا لگنے لگے گا۔

1۔ مسہری

homify غرفة المعيشة

مسہری کسی بھی خوابگاہ کو آرام دہ اورپُرکشش بنانے کا سب سے آسان اور تیز ترین طریقہ ہے۔ اَس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کسطرح مسہری خوابگاہ کے تمام احساس اور تاثر کو مکمل کر رہی ہے۔

آپ اپنی مسہری خود تیار کر سکتے ہیں۔ یا تو تختےکو کسی خوبصورت کپڑے سے ڈھانپ دیں یا لکڑی کے تختے کو کسی اچھے سے رنگ سے روغن کر لیں۔

مزید تجاویز کے لئے پڑھئے ہمارا یہ مضمون  سب سے تخلیقی اوراصلی 38 مسہریاں

2۔ لکڑی کا استعمال کریں

لکڑی ایک بہت ہی شاندار تعمیری سامان ہے جو کہ ایک بہت پُرجوش اور قدرت سے قریب احساس پیدا کرتا ہے اور کسی بھی ماحول ایک خوبصورت تاثر قائم کرتا ہے۔ اپنی خوابگاہ کے لئے لکڑی کے فرش کا انتخاب کریں،لکڑٰی کی مسہری بنائیں، پلنگ کا تختہ لکڑی کا لیں یا لکڑٰی کے فرنیچر کا انتخاب کریں۔ اسکا امتزاج گرم مگر ہلکے رنگوں سے کریں۔

اس مضمون کو ذرا ملاحظہ کریں’ لکڑی کے عناصر کو گھر میں کیسے مربوط کیا جائے’

3۔ تازہ ہوا

کبھی کبھار خوابگاہ کی نئی آرائش کا مطلب صرف اتنا ہوتا ہے کہ کھڑکیاں اور دروازے کھول دیئے جائیں اورتازہ ہوا اور سورج کی روشنی کو آنے دیا جائے۔

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایسا کرنے سے ماحول تازہ دم ہوگیا ہے۔ ایسا کرنے سے مکینوں کا باہر کا نظارہ دیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

4۔ لیمپ

اپنی خوابگاہ میں مکمل طورسے رومانوی اور خوبصورت ماحول پیدا کرنے لے لئے روشنیوں کی تعداد کو بڑھادیں۔ دیدہ زیب لیمپوں یا چھت پر لگی ہلکی تیز روشنیوں پر پیسےخرچ کریں۔ آپکےسونے کی جگہ گرمائش اور آرام کا ایک چھوٹا سا نخلستان محسوس ہوگی۔

ٹوٹکہ: بلبوں کو ہلکی دو برقی روشنیوں سے تبدیل کردیں ۔ یہ ماحول دوست ہیں اورخوابگاہ میں ایک نرم ہلکی روشنی پیدا کرتی ہیں۔

5۔ اپنی خوابگاہ کے سٹوریج میں اضافہ کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی خوابگاہ صاف ستھری ہو اوراسمیں کم سے کم سامان ہو۔ اس سے آپ اپنی خوابگاہ کو ایک ایسی جگہ میں بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے جہاں آپ آرام کرنا چاہیں گے۔ اپنی اشیاء کو ترتیب سے خانہ دار الماریوں یا شیلفوں میں لگادینے سے آپ کے پاس ایک ایسی جگہ آجائے گی جو زیادہ عملی ہوگی اور دیکھنے میں بھی بھلی لگے گی۔

اس کو ذرا ملاحظہ کریںچھوٹی خوابگاہ میں سٹوریج کے حل کے 12 حیران کن طریقے

6۔ دیواروں پر روغن کریں

آپ ہفتہ وار چھٹی کے دوران اپنی خوابگاہ کو نیا روغن کرسکتے ہیں اور اسمیں ایک فوری بہتری لا سکتے ہیں۔ رنگ سونے کی جگہ میں زندگی کا احساس اور کشش لاتے ہیں اور جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ آپ ایک بہت باوقاراور نفیس وضع قطع اور تاثر قائم کر سکتے ہیں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ دیواروں کے لئے آپ جو رنگ منتخب کریں وہ باقی کی سجاوٹ اور ڈیزائن سے ہم آہنگ ہو۔ اگر آپ گہرے رنگوں کا استعمال کر رہے ہوں تو اس بات کا یقین کرلیں کہ اس جگہ قدرتی روشنی کافی مقدار میں آتی ہو۔

7۔ کشن کے غلافوں کو بدل دیں

اپنی خوابگاہ کے موجودہ کشنوں کے غلافوں کو نئے، شوخ رنگوں کے اور مختلف نمونوں کےغلافوں سےبدل دیں اور آپکی خوابگاہ کے ماحول میں ایک دم سے ایک نئی جان آجائے گی۔

اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو آپ کو یہ بھی پسند آئے گا ’ خوابگاہ کے ڈیزائن میں 12 عمومی غلطیاں جن سے آسانی سے بچا جا سکتا ہے’

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا