ھفتے کی سب سی شاندار اور جاندار شہ سرخياں!

.homify .homify
homify غرفة المعيشة
Loading admin actions …

آپ کا ھومی فائی سنڈے ٹائم, آپکی مزید حوصلہ افزائی کے لئے اور ایک بار پھر ھمارے آیئڈیابک سے تخلیقی اور متاثر کن خیالات حاصل کرنے کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔  دیکھیں زیبا اور متاثر کن پیشنہادات جو آپ کے تخیل، مزاج اور گھر سب کو تبدیل کردیں گی!

دلکش استقبالیہ

ایک دلکش استقبالیہ اپنے  مہمانوں پر دیرپا اثر چھوڑتا ھے۔ گھر کے اس حصے کو تبدیل کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ ھر چیز کو دوبارہ تعمیر کریں۔آپ گھر کے استقبالیے کوخوبصورت بنانے کے لیے چھوٹی سجاوٹی اشیاء کا استعمال کر سکتے ھیں۔ آپکو سجاوٹی اشیاء کے متعلق مدد دینے کے لیے ھم نے مختلف سجاوٹی ٹپس کی ایک لسٹ تیار کی ھے جو آپ استعمال کر سکتے ھیں۔

1۔ ایک مہین میز: اپنے گھر کے استقبالیے کو سجانے کا سب سے آسان طریقہ ایک مہین میز کا استعمال ھے۔ یہ میزیں مختلف اشیاء سے بنائ جا سکتی ھیں جیسے شیشہ ، لکڑی اور  ٹائلیں تاکہ یہ ماڈرن لگیں۔ 2۔ دیواروں پر لگے شیلف: آپ دیوار پر شیلف بھی لگا سکتے ھیں جو آپکے گھر کو اصلی تاثر دے گا۔ یہ شیلف لکڑی کے خوبصورت کام کی وجہ سے مشہور ھیں۔ 3.ڈیزائینر آئینے: ڈیزائینر آئینے کا استعمال گھر کے استقبالیے کو سجانے کا بہترین انداز ھے۔ آپ کو یہ آیئنے ھر شکل میں دستیاب ھونگے تاکہ اپنی پسند سے لگا سکیں۔ 4۔ وال پیپر: اگر آپ استقبالیے کے لیے ایسس چیز دیکھ رھے  ھیں جس کی کم سے کم نگہداشت کرنی پڑے تو وال پیپر ایک بہترین آئیڈیا ھے۔

خاندانی کا گھر

homify غرفة المعيشة

کشادہ اور فیشن ایبل انداز میں سجایا گیا یہ پاکستانی خاندان کا گھر اس بات کی مثال ہے کہ پیسے اور اچھے ذوق سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ڈیزائنرز نے اس گھر کے ہر کمرے کو الگ انداز میں سجایا ہے تا کہ گھر کا ہر فرد ڈیزائن و سجاوٹ کے ذریعے اپنی پسند ناپسند کی عکاسی کر سکے۔  اس رہائش گاہ کا جائزہ لیتے وقت پرتکلف سے عام تک اور قدیم سے جدید تک سجاوٹ کے کئی مختلف انداز آئیں گے۔ جگہ جگہ متاثر کن عناصر کے اضافے کے لیے لکڑی، پتھر اور شیشے کو تخلیقی انداز میں اکٹھا کیا گیا ہے۔ زبردست آرائشی ٹکڑے اور ہلکے اور گہرے دونوں اقسام کے رنگوں کا استعمال اس گھر کو دیکھنے کے قابل بنا دیتا ہے۔

صاف ستھرا گھر

homify منازل أغراض منزلية

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ کچھ لوگوں کے گھر کس طرح ایسے صاف ستھرے اور چمکدار نظر آ رہے ہوتے ہیں جبکہ ہم جتنی بھی محنت کر لیں، اس طرح کی صفائی اور چمک دمک لانا ہمیں ناممکن لگتا ہے۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے ہم آج آپ کے لیے چند ایسی ٹپس اور ٹرکس لاۓ ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کو چمکتا دمکتا بنا سکتے ہیں۔ ان طریقوں کے استعمال کے بعد آپ کا گھر تازہ، خوبصورت اور خوشبو سے مہکتا رہے گا۔

1۔ آپ کے غسل خانے میں سب سے زیادہ گندا کچرا نمی کی وجہ سے جمع ہو جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی آپ نہائیں تو ہر جگہ کو خشک کریں۔ اس کے علاوہ اپنے شاور ہیڈ کو بھی باقاعدگی سے صاف کریں اور نلکے اور ٹائیلز کو بھی صاف کر لیں۔ 2۔ جب بات آۓ گھر صاف کرنے کی تو صرف بڑی چیزوں جیسے فرش اور سطحوں کو ہی صاف کرنے کا نہ سوچیں بلکہ اندر کے کونے کھدرے بھی توجہ مانگتے ہیں۔ ان جگہوں کو صاف کرنے کے لیے الگ سے چھوٹے برش وغیرہ استعمال کریں، تاکہ آپ کا گھر صاف ستھرا لگے۔ 3۔ گھر کی کھڑکیاں خاص طور پر وہ جن پر پانی جمع ہو جاتا ہے، ان کو خصوصی طور پر صاف کرنا چاہیۓ۔ ورنہ ان پر بد نما دھبے لگ جاتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ لکڑی بھی گلنے لگ جاتی ہے۔ جب بھی ان پر پانی جمع دیکھیں تو انہیں صاف کر دیں۔

مرکزی داخلی راستہ

homify منازل

ہم سب مختلف چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں جو مرکزی داخلی راستہ بناتے وقت ہمیں اپنے ذہن میں رکھتے ہیں۔ لیکن اکثر ہم ان غلطیوں کے بارے میں بھول جاتے ہیں جو ہم عام طور پر کرتے ہیں اور جس سے ہمیں کسی بھی قیمت پر بچنا چاہیے۔ بنیادی غلطیاں جو لوگ مرکزی داخلی راستے یا پیش منظر کو ڈیزائن کرتے وقت کرتے ہیں۔

ہم میں سے اکثر لوگ ہمیشہ اپنے مرکزی داخلی راستے کی جمالیاتی کشش اور خوبصورتی کا سوچتے ہیں، اُس کے تحفظ کے نقطہ نظر سوچنے کے بجائے۔ اسی وجہ سے، یہ ضروری ہے کہ ایسے مواد استعمال کیے جائیں جو نہ صرف مستحکم ہوں بلکہ ہمارے گھر کو اضافی حفاظتی تہہ بھی فراہم کرے۔ ان مقاصد کے لیے بہترین تعمیراتی مواد عام طور پر لکڑیاں اور پتھر ہوتے ہیں۔ دوسری چیز جو اکثر ہم نظر اندازِ کردیتے ہیں خاص کر جب ہمارے چھوٹے گھر ہوں وہ ہے باغ۔ اپنے بیرونی پیش منظر پر قدرتی منظر کا اضافہ کرنے سے، آپ اپنی جگہ کو نہ صرف زندہ دل بنائینگے بلکہ اپنے گھر میں مثبت تبدیلی بھی لے کر آئینگے۔ ضروری نہیں کہ آپ بڑا باغ ہی بنائیں بلکہ آپ موجودہ جگہ کو پودوں کے استعمال سے بھی سجا سکتے ہیں۔

باورچی خانے کے منصوبے

ایک دیدہ زیب ڈیزائن جو اچھی خالی جگہوں کے ساتھ آسانی سے گھر کے نچلے طول و عرض کی زحمت/دقت پر قابو پاتی ہیں اور آرائش کو فعل و فضل سے مکمل کر دیتی ہیں. ان دنوں خاص طور پر شہری علاقوں میں جگہ کی قلت/کمی بڑھنے کے ساتھ  لوگوں کو محدود علاقے کے اندر مکمل طور پر عملی پیش کرنے کے لیے خالی جگہوں کی طرف متوجی ہو رہے ہیں. باورچی خانے کے منصوبے ساز چھوٹے کچن اور بڑے کمروں یا پھر  بڑے کمرے کا ہی حصہ کچن کو بنانے کے لیے متوجہ ہیں.یہ کچن موجودہ روایتی اندازر اور ہر عنصر  کو ذوق و شوق کے ساتھ روشنی چیزیں رکھنے کی جگہ وغیرہ بنائی گئی ہے.جدید,ملکی,دیہاتی,نیوی,کلاسک یاخشکی سے گھری ہوئی جگہ کسی بھی طرز کے ڈیزائن کا ڈیک اس چھوٹے سے کچن میں بنایا جا سکتا ہے.کئی بار ڈیزائن  میں ایک کشادہ کمرے کی سجاوٹ ٹائلز یا فنی کام کے ٹکڑوں سے کی گئی ہے جو کہ باورچی خانے کے ہر انچ کو کارآمد بناتی ہے. یہ ہومی فائی مضمون آپکے سامنے سترہ چھوٹے کچن لائے ہیں جو کہ خوب صورت اور حیرت انگیز ڈیزائن جو کہ چھوٹی سی جگہ کے کچن کوتوازن دلکشی اور افادیت کی  سہولت سے مکمل کرتے ہیں اور گھر کی آرائش کو بصری  آرام دہ خوب صورتی دیتی ہے. ایک نظر دیکھئیے.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا