ایک کم توانائی والے گھر میں اسٹائل کی بھرمار

Namra Farman Namra Farman
S.line wohnen bei Stuttgart, böser architektur böser architektur منازل
Loading admin actions …

جرمنی میں سٹٹگارٹ کے پاس یہ اسٹائلش۔خوبصورت چہرہ مہرہ(سامنے کا حصہ) اور جدید رہائش گاہ بہت کم توانائی استعمال کرتی ہے اور یہ کسی خاندان کے لئے بہت آرام دہ جگہ ہے۔ بوسر آرکیٹکٹس سے ڈیزائن شدہ، یہ گھر قدرتی روشنی کو حاصل کرنے کے لئے بھرپور انداز میں شیشے کا استعمال کر کے اپنی شان بڑھا رہا ہے۔ عمارت کا مواد قدرتی موصلیت دکھا رہا ہے جبکہ اسکا اندرونی حصہ بہت جدید اور پرتعیش ہے۔اگرچہ اس کے رنگ سارے غیر خانبدار ہیں لیکن اس کی نرسری ایک انوکھا احساس دلاتی ہے۔ بہت کھلا اور ہوادار ٹیرس اس گھر کی ایک اور نمایاں شے ہے۔

1۔خوبصورت چہرہ مہرہ(سامنے کا حصہ)

گہرا سرمئی رنگ اور لکڑی کا استعمال اسے اسٹائلش اور تصنع شدہ  بنا رہا ہے جبکہ سادہ لکیریں اسے صاف بنا رہی ہیں۔گیراج کی ٹریپیزائڈل شکل اور اوپر کی سٹوری کا پیش حجم اسے بہت الگ خوبصورتی دے رہی ہے۔شیشوں کا اچھی تعداد میں استعمال اسے بہت استقبالیہ بنا رہا ہے۔سبزے میں گھرا یہ گھر قدرت کے لئے اپنا پیار کسی طور پر چھپا نہیں پا رہا۔

2۔دلکش وضاحتیں

جوں ہی ہم نے اس کے گرد چکر کاٹا، ہمیں اسکی سرمئی دیواروں سے باہر کو آتی لکڑی کے فریم میں لگی جدید طرز کی بنی دیواریں نظر آئیں۔شیشے کے بنے دروازوں کے لئے فرش بھی گھر کے اس طرف نظر آیا جو کہ گھر کے اندرونی حصے کو بیرونی حصے سے ملانے میں مدد دے رہا تھا۔

3۔شرمیلی(ڈھکی چھپی) سی داخلی جگہ

خوبصورت سرمئی رنگ کا گیراج مسکن کے داخلی دروازے کو چھپا رہا ہے ، ایک لکڑی کا دروازہ جو سفید دیوارں کے متضاد ہے۔اس طرح مہمان دروازہ کھلنے کے انتظار میں دھوپ یا بارش سے محفوظ رہیں گے.

4​۔خوبصورت اندرونی حصہ

اندرونی حصے پہ چھایا سفید رنگ اسے روشن اور ہوادار بنا رہا ہے جبکہ ساتھ میں لکڑی کی چیزیں ادے گرماہٹ بخش رہی ہیں۔دو چھوٹی سیڑھیاں اور سرمئی رنگ کی ٹائلیں اوپر بنے ڈائننگ ایریا اور کچن کو نیچے لونگ روم سے الگ کر رہی ہیں۔جدید فرنیچر اور اندر رکھے جانے والے سبز اور چمکدار پھول سجاوٹ کو مکمل کر رہی ہیں۔سیڑھیوں کے نیچے  آگ جلانے کے لئے بنا طاق دیکھنا نہ چھوڑیں۔

5​۔ایک مختلف منظر

ادھر سے آپ باآسانی دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ڈائننگ والی جگہ پہ بڑی بڑی شیشے کی بنی کھڑکیاں جن پر سفید پردے لگے ہیں،موجود ہیں۔یہی کھڑکیاں کچن تک بھی جاتی ہیں اور دن میں گھر کے اندرونی حصے کو باہر کی قدرتی روشنی سے بھر دیتی ہیں۔

6۔سیلانی سیڑھیاں

چکنی اور سیلانی لکڑی کی بنی یہ سیڑھیاں اور ساتھ میں ریلنگ کے طور پر باریک تاریں انہیں ایک عمدہ تخلیق بنا رہی ہیں۔اسکا ڈیزائن گھر کو اور روشن اور ہوادار بنا رہی ہے اور یہ مشکل گھر کی تھوڑی سی جگہ لے رہی ہیں۔

7​۔رنگ برنگی نرسری

فیروزی رنگ کی دیوار،متحرک کھلونے اور رنگ برنگا خوش حرام گھوڑا اس نرسری کو دلچسپ اور تروتازہ بنا رہے ہیں۔ لکڑی کے فریم کے ساتھ بنی بڑی سی کھڑکی بچوں کے بیٹھنے کی جگہ کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

8۔شاندار ٹیرس

چکنی اور جدید ریلنگ سے محفوظ شدہ وسیع اور ہوادار ٹیرس گیراج کے بالکل اوپر بنا ہے۔ دو چار کرسیاں اور ایک کافی کا میز اس کو دیر کے ناشتے اور رات کے کھانے کے لئے عمدہ جگہ بنا رہے ہیں۔ یا پھر آپ قدرت کے حسین نظارے کو سراہتے ہوئے صرف دھوپ بھی سینک سکتے ہیں۔

امید ہے کہ اس گھر نے آپکو اپنے گھر کے لئے ہزاروں آئیڈیاز دیے ہونگے۔۔۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا