ایک چھوٹا صحن سجانے کی ۱۸ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
attico a Roma, architetto Roberta Galantino architetto Roberta Galantino بلكونة أو شرفة
Loading admin actions …

کیا آپ اپنا چھوٹا سا باغ، بالکونی یا صحن ڈیزائن کرنے کے لیے تجاویز ڈھونڈ رہے ہیں؟ تو آج ہم نے آپ کے لیے درست مضمون چنا ہے جس میں آپ اپنی عمارت کے لیے ۱۸ تجاویز پائیں گے۔

دراصل کبھی کبھار ڈیزائن چننا خاصا مشکل ہو جاتا ہے خاص کر تب جب جگہ کم ہو۔ مگر اس مضمون میں دی گئی تجاویز کے ساتھ آپ چھوٹی جگہوں کے لیے کچھ تراکیب اور حل ضرور ڈھونڈ لیں گے۔ آپ کا صحن آپ کو آرام و سکون پہنچائے گا۔ آپ اس مضمون میں دیکھیں گے کہ گھر کی بیرونی جگہ کی ترتیب زیادہ مشکل نہیں۔ خاص کر تب جب آپ درست تراکیب چنیں جو آپ کو آپ کے چھوٹے صحن کا مکمل طور پر فائدہ اٹھانے میں مدد دیں۔

۱۔ بالکونی پر بار

کیا آپ بھی اپنے صحن میں کھانا کھانے کے لیے ایک بار کا خواب دیکھتے تھے؟ تو اسے حقیقت میں تبدیل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ جی ہاں! یہ چھوٹی جگہ میں بھی ممکن ہے۔ آپ کو ایسی جگہ ڈھونڈنی ہے جہاں بار اور کرسیاں پوری آ جائیں۔ اگر آپ کو بازار میں درست سائز کا بار نہ ملے تو آپ بڑھئی سے خاص اپنے لیے بھی ایک بار بنوا سکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس کی وجہ سے آپ کی گرمیاں مزید خوشگوار ہو جائیں گی۔

۲۔ چھوٹا باغ

DISEÑO DE JARDÍN VELAZQUEZ, Arqca Arqca حديقة

کچھ پودے لگا کر اور چھوٹے چھوٹے پتھر پھیلا کر نہایت پر کشش جگہ بنائی جا سکتی ہے۔ یہ آپ کے باغ میں نئی روح پھونک دے گا۔

۳۔ جدا گانہ پودے

آپ دیوار کے ساتھ ساتھ لمبائی میں پودے لگا کر اپنے چھوٹے صحن کا بڑا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ہر موسم کے پودے اور  سبزیاں لگا سکیں گے۔

۴۔ لٹکے ہوئے پودے

اگر آپ کو پورا باغ بنانے میں دلچسپی نہیں تو آپ اس ترکیب پر عمل کر سکتے ہیں۔ کچھ لٹکے ہوئے گملے جگہ کو متاثر کن بنائیں گے۔

۵۔ عملی اور ماحولیاتی مدد کے لیے جڑی بوٹیاں

Potager urbain , BACSAC® BACSAC® بلكونة أو شرفة

جڑی بوٹیاں ہمیشہ اچھی لگتی ہیں۔ نہ صرف ان کی خوشبو اچھی ہوتی ہے اور یہ کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہیں بلکہ یہ دیکھنے میں بھی دلکش معلوم ہوتی ہیں۔ بازار میں ان کے لیے بہت سے گملے دستیاب ہیں جن کی دیکھ بھال آسان ہوتی ہے۔

۶۔ بڑے کشن اور جالی سے بنے جھولے کی سجاوٹ

ایک چھوٹے صحن کو آپ بڑے بڑے کشن رکھ کر اور ایک جھولا لٹکا کر خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ یہ گرمیوں کے دنوں میں کسی جنت سے کم نہ ہو گا۔

۷۔ باربی کیو کی جگہ

جگہ چھوٹی ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ باربی کیو کی جگہ کی خواہش پر سمجھوتہ کر لیں۔ اس کے برعکس آپ اس کے لیے بالکل درست جگہ ڈھونڈ لیں گے۔ ہر جگہ کے لیے بہت سے انتخابات موجود ہوتے ہیں۔ یہ تجویز بھی گرمیوں کے لیے کارآمد ہے۔

۸۔ جھولنے والا سوفا

گھر سے باہر سکون سے جھولا جھولیں۔ اگر آپ کو سوفے پر آرام کرنا پسند ہے تو آپ اس تجویز پر عمل کر سکتے ہیں۔

۹۔ ایک غیر روایتی جگہ بنائیں

کیا آپ کو مزے دار اور شوخ رنگ پسند ہیں؟ اگر ہاں تو یہ تجویز آپ کے دل کو ضرور بھائے گی۔ یہ شوخ رنگوں، مواد اور ہلکے کپڑے کے سامان کو خوبصورتی سے اکٹھا کرتا ہے۔

۱۰۔ فرنیچر کا دوبارہ استعمال کریں

صحن کی سجاوٹ کے لیے آپ کا خرچہ کرنا ضروری نہیں۔ آپ پرانے فرنیچر کو دوبارہ استعمال میں لا سکتے ہیں یا ایسا نیا فرنیچر خرید سکتے ہیں جو کم قیمت میں آپ کی پرجیحات پر پورا اترتا ہو۔

۱۱۔ عملی فرنیچر

کم جگہ کی وجہ سے آپ کو درست فرنیچر ڈھونڈنا ہو گا۔ آپ کو بازار میں ایسا فرنیچر ضرور مل جائے گا جو جگہ کی کمی کا مسئلہ حل کرے۔ جیسا کہ ایسی میز جسے بالکونی کی ریلنگ سے جوڑا جا سکے۔

۱۲۔ مصنوعی گھاس والی جگہ

homify بلكونة أو شرفة

چھوٹے صحن کو سجانے کا ایک اور طریقہ زمین کو نقلی گھاس سے ڈھک دینا ہے۔ یہ قدرتی ہے تو نہیں مگر قدرتی گھاس جیسا کی پرسکون احساس دے گی۔

۱۳۔ یا مصنوعی گھاس لکڑی کے فرش کے ساتھ

اگر آپ سارا فرش مصنوعی گھاس سے نہیں بھرنا چاہتے تو آدھے فرش پر لکڑی لگا دیں۔

۱۴۔ منفرد فرش

یہ رہی آپ کے فرش کے لیے ایک اور تجویز۔ دلکش ٹائلیں آپ کے صحن کو منفرد بنائیں گی اور یہ اپنے حقیقی سائز سے بڑا لگے گا۔

۱۵۔ جگہیں اکٹھی کریں

homify مطبخ

اگر آپ اتنے خوش قسمت ہیں کہ آپ کا صحن گھر کے ایک کمرے کے ساتھ جڑا ہے تو آپ انہیں کسی طریقے سے اکٹھا کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ سرکنے والے شیشے کے دروازوں کے ذریعے۔ اس سے بھی جگہ بڑی لگے گی۔

۱۶۔ ایک رنگ چنیں

کیا آپ کو یک رنگی سجاوٹ پسند ہے؟ تو آپ اسے اپنے گھر میں بھی لا سکتے ہیں۔ سفید رنگ ایک چھوٹی جگہ کو کشادہ اور روشن بناتا ہے۔

۱۷۔ پودے پرائیویسی مہیا کرتے ہیں

اگر آپ کا گھر شہر کے درمیان میں ہے یا اس کے ارد گرد اور بہت سے گھر موجود ہیں تو آپ ٹیرس کے ارد گرد پودے لگا کر کچھ پرائیوسی حاصل کر سکتے ہیں۔

۱۸۔ عمودی باغ

آخر میں جگہ کی کمی سے نمٹنے کا بہترین راستہ: اونچائی میں پودے لگا کر ایک عمودی باغ بنائیں۔

کیا آپ پودوں کے ساتھ ساتھ پانی سے بھی لگاؤ رکھتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ مضمون آپ کے لیے ہے: گھریلو باغ کے لیے فواروں کے ۱۰ ڈیزائن۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا