جدید انداز کی خوابگاہ کی آرائش کس طرح کی جاۓ

Hamna – Homify Hamna – Homify
Bedroom Interiors , Preetham Interior Designer Preetham Interior Designer غرفة نوم
Loading admin actions …

ہم سب کو اپنی خوابگاہ اس انداز کی چاہیے ہوتی ہے جہاں ہم دن بھر کی تھکن اتارنے کے بعد پرسکون ہو سکیں کیونکہ آج کل کی زندگیاں اتنی تیز رفتار ہو چکی ہیں کہ ہر بندہ دن کے اختتام پر نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی تھکن کا شکار ہو جاتا ہے اور ان دونوں سے چھٹکارا پا کر اگلے دن پھر سے تازہ دم ہو کر نۓ سرے سے زندگی کی دوڑ میں مصروف ہو جاتا ہے۔ خوابگاہ یقیناً ایسی جگہ ہے جہاں آپ جا کر پوری طرح تازہ دم ہو سکتے ہیں تو پھر اس کمرے کی آرائش بھی اس طرح کی ہونی چاہیے کے وہاں جا کر آپ ہر قسم کی پریشانی کو بھول جائیں۔ آج کل کے جدید انداز کی خوابگاہیں اسی سوچ کو لے کر سجائی جاتی ہیں۔

 تو چلیں پھر اگر آپ بھی اپنی خوابگاہ کو جدید انداز سے سجانا چاہتے ہیں تو اس آئیڈیا بک کو ضرور دیکھیں یہ آپ کو یقیناً بہت پسند آۓ گی۔

ایک جدید انداز کی خوابگاہ کے لیے کون سے رنگ بہترین ہیں؟

جدید اندازکی خوابگاہ کی یہی سب سے اچھی بات ہے کہ اس میں ہر رنگ بہترین لگ سکتا ہے، چاہے وہ گہرے شوخ رنگ ہوں یا مدھم اور سادہ رنگ یہ سب آپ کے ذوق اور پسند پر منحصر ہے۔ بس ایک بات یاد رکھیں کہ جب ہم خوابگاہ کہ رنگ کی بات کرتے ہیں تو ہم صرف دیواروں کی ہی نہیں بلکہ اس میں استعمال کیے گۓ فرنیچر، فرش اور یہاں تک کہ بستر کی چادر کی بھی بات کر رہے ہوتے ہیں۔ تو اس لیے یہ بات یاد رکھیں کہ آپ جس بھی رنگ کا چناؤ کریں اس کے ذریعے آپ ان سب چیزوں میں مطابقت پیدا کر سکیں۔

جدید انداز میں بہت زیادہ رنگوں کا استعمال پسند نہیں کیا جاتا تو آپ کوشش کریں کہ زیادہ رنگوں کے استعمال سے اجتناب کریں اور اگر آپ کوئی شوخ رنگ استعمال کرنا ہی چاہتے ہیں تو کسی ایک ہی چیز میں استعمال کر لیں۔

خوابگاہ میں جدید انداز کس طرح لایا جاۓ؟

جب بھی آپ اپنے گھر کے کسی بھی کمرے میں جدید یا فیوچرسٹک انداز لانا چاہیں تو سب سے پہلے آپ کو چمکدار اور سیدھی سطحوں کا استعمال کرنا ہو گا۔ اس لے آپ ایسے مٹیریل کا چناؤ کریں جو روشنی کو منعکس کرنے والے ہوں جیسے کہ ماربل، پالیشڈ لکڑی وغیرہ۔ اس کے علاوہ مصنوعی روشنیوں کے استعمال سے بھی آپ کا کمرہ ایک دم جدید انداز پیش کرنے لگے گا۔

اس کے علاوہ دیواروں پر وال پیپر کا استعمال کی کمرے کو بہت جدت عطا کرتا ہے۔ اگر آپ کو ساری دیواروں پر وال پیپر پسند نہیں تو آپ صرف کسی ایک دیوار کو بھی اس سے سجا سکتے ہیں۔

ایک جدید خوابگاہ کی آرائش کے لیے کون سا انداز سب سے بہترین ہے؟

آپ کو یہ بات سن کر زیادہ حیرانگی تو نہیں ہو گی کیونکہ آپ نے جتنی بھی جدید انداز کی خوابگاہوں کی آرائش کو دیکھا ہو گا اس سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ جدید انداز دراصل بہت سادہ انداز ہوتا ہے جس میں کم سے کم فرنیچر اور آرائشی اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ اپنی خوابگاہ کو جدید انداز دینا چاہتے ہیں تو کم سے کم اشیاء کا استعمال کریں۔ یقین جانیں کہ سادہ انداز آپ کو کبھی بھی دھوکہ نہیں دے گا۔

جدید انداز کی خوابگاہ کے لیے کون سا فرنیچر سب سے بہترین ہے؟

آج کل کا جدید انداز ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ اس طرح کا فرنیچر استعمال کریں جن کو ایک سے زیادہ طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہو، جیسے کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس بات کو یاد رکھیں کہ سادہ انداز آپ کا بہترین دوست ثابت ہو گا اس لیے بہت زیادہ فرنیچر بھرنے کے بجاۓ صرف انتہائی ضروری اشیاء رکھیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی جگہ کشادہ لگے گی بلکہ آپ کے کمرے کو بہت خوبصورتی بھی ملے گی۔

چھوٹے کمرے کی جدید آرائش کس طرح کی جا سکتی ہے؟

جدید انداز کی آرائش آپ کو سادگی اور جگہ میں کشادہ تاثر لانا سکھاتی ہے تو اگر آپ کا کمرہ چھوٹا ہے تو جدید انداز کی آرائش آپ کے لیے بہترین ہے۔ اس کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ سفید رنگ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اگر آپ کے کمرے میں قدرتی روشنی وافر مقدار میں آتی ہے تب تو بہت زبردست بات ہے، اگر نہیں تو مصنوعی روشنیوں کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ کم سے کم آرائشی اشیاء استعمال کریں، اور جو بھی آرائشی اشیاء استعمال کریں، وہ کوشش کریں کے چھوٹے سائز کی ہوں۔ جب آپ ان سب باتوں کا خیال رکھ کر اپنی خوابگاہ کی آرائش کریں گے تو نا صرف آپ کا کمرہ بہت جدید لگے گا، بلکہ وہ ایک دم سے کشادگی کا تاثر بھی دینے لگے گا۔

خوابگاہ کو بہتر بنانے والے 16 دلکش انداز.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا