گھر کو باہر سے خوشنما بنانے کے بہترین انداز

usranaz usranaz
Casa Toscana - Jd. Campo Belo, Leonardo Morato Arquitetura Leonardo Morato Arquitetura منازل
Loading admin actions …

اپنا گھرانسان کی بنیادی خواہشات میں سے ایک ھے۔ ہر انسان اپنا ذاتی گھر چاہتا ہے جہاں وہ اپنے خاندان بیوی بچوں کے ساتھ زندگی گذار سکے اور اپنی زندگی سے بھرپُور لطف اٹھا سکے۔ اسی طرح ہم میں سے ہر ایک خوبصورت اور دلکش ڈیزائن والا گھر چاہتا ھے جس میں دنیا جہاں کی آسائشیں میسر ھوں۔ 

کہتے ہیں کہ پہلا تاثر ہی دیکھنے والوں کے ذہن میں نقش ھو جاتا ھے۔ جس طرح ہمارا گھر اندر سے خوبصورت ھوتا ھے اسی طرح اسے باہر سے بھی خوشنما بنانے کی ضرورت ھوتی ھے تا کہ دیکھنے والوں کی پہلی نظر میں ہی ہمارے گھر کے بارے میں اچھا تاثر قائم ھو جائے۔ آج ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم ایسے ہی گھروں کی بہترین تجاویز لائے ہیں جس آپ کو اپنے گھر کے بیرونی حصے کو خوشنما اور دلکش بنانے میں مدد ملے گی۔

تو بغیر کسی وقفہ کے۔ 1ایک نظر ان تجاویز پر ڈالتے ہیں۔

1۔ داخلی دروازے

کسی بھی گھر میں داخل ھونے کے لئے ہم بیرونی دروازے کا استعمال کرتے ہیں۔آج  کے جدید دور میں عام طور پر بیرونی دروازے پر دو گیٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک چھوٹا گیٹ  پیدل گذرنے والوں کے لئے اور دوسرا بڑا گیٹ گاڑی وغیرہ کے گزارنے کے لئے۔ لوھے کے سلاخوں پر مشتمل یہ گیٹ اندر کے منظر کو واضح کرتاھوا ایک دلکش انداز ھے۔ اس انداز کے گیٹ سے پرائیویسی متاثر ھو سکتی ھے لیکن پھر بھی بہت سے لوگ اس انداز کو بہت پسند کرتے ہیں۔

2۔ خوبصورت عمارتی مواد کی دیوار

آپ اپنے گھر کے بیرونی حصے کو خوبصورت بنانے کے لئے دلکش انداز کی دیوار بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے مارکیٹ مین نت نئے سٹائل کا عمارتی مواد موجود ھے، مزید جدید اور دلکش سٹائل کے حصول کے لئے آپ ھومی فائی کی اس دلچسپ اور حیرت انگیز ویب سائٹ کا معائینہ بھی کر سکتے ہیں۔ اس ماڈل میں عمارتی مواد کی مدد سے بھورے رنگ کے مختلف پینل استعمال کئے گئے ہیں جس کی وجہ یہ یہ سٹائل ایک دلفریب منظر پیش کر رہا ھے۔

3۔ خوبصورت استقبالی پودے

گھر کے بیرونی حسے کو مزید خوشگوار اوردلفریب بنانے کے لئے اس میں خوبصورت پھولوں والے پودوں کو لگائیں۔ خوبصورت لکڑی کے مرکزی دروازے کے ساتھ سر سبز پودے کا گملہ سجا دیں۔یہ بیرونی ماحول میں ایک دلکش قدرتی اضافہ کر دے گا۔ اگر  گھر کے مرکزی دروازے کے ساتھ جگہ موجود ھو تو ایک چھوٹی سی پھولوں کی کیاری ڈیزائن کریں۔ جس میں لگے رنگ برنگے دلکش پھول آنے والے مہمانوں پر ایک اچھا اور مؤثر تاثر چھوڑیں گے۔

4۔ خاکستری رنگ

اپنے گھر کو خوشنما بنانے کے لئے اس کے بیرونی حصوں پر ہلکے رنگ کا روغن کریں ۔ رنگوں کے انتخاب کے لئے ہم آپ کو خاکستری رنگ کا مشورہ دیں گے۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ھے خاکستری رنگ گھر کے بیرونی حصے میں نکھار پیدا کر رہا ھے۔ اس کی شیشوں کی کھڑکیوں کے گرد سفید رنگ ایک خاص دلکشی پیدا کر رہا ھے۔

5۔ مرکزی دروازہ

گھر میں داخل ھونے سے پہلے گھر کے پہلے جس  حصے پر نظر پڑتی ھے وہ مرکزی دروازہ ھے۔ گھر کے مرکزی دروزے کے ڈیزائن سے ہی باقی گھر کے بارے میں تاثر قائم ھوتا ھے۔ اس لئے اسکے سٹائل اور ڈیزائن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ھوتی ھے۔ مرکزی دروازے کو تشکیل دینے کے لئے آپ مضبوط لکڑی یا لوھے کی سلاخوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ لکڑی سے بنے مرکزی دروازے میں ایک خاص چمک اور دلکشی پنہاں ھوتی ھے اسی وجہ سے لکڑی کو دروازوں کے لئے نہائت موزوں سمجھا جاتا ھے۔ آپ لکڑی کے اس مرکزی دروازے میں جدت لانے کے لئے انہیں سرکنے والے سٹائل میں ڈیزائن کریں۔

6۔ سٹائلش چھت

اپنے گھر کی بیرونی وضع کو نمایاں اور خوبصورت بنانے کے لئے اس کے ڈیزائن میں انوکھا پن لائیں جو کہ دیکھنے والوں کے لئے ایک کشش رکھتا ھو۔ اپنے گھر کی چھت کو تکونی شکل میں ڈیزائن کریں۔یہ ایک جدید اور منفرد سٹائل ھے۔ اس قسم کی چھت کے سٹائل میں بالکونی میں کھڑے ھو کر قدرتی مناظر سے لطف اندوز ھونے کے لئے ایک مناسب خالی جگہ چھوڑ دیں۔ جو نہ صرف گھر کی بناوٹ میں دلکشی پیدا کرے گی بلکہ اس سے یہ ایک منفرد سٹائل کی صورت اختیار کر جائے گا۔

7۔ دیہاتی سٹائل

اپنے گھر کی بناوٹ میں دیہی سٹائل کو اپنایئے! گھر کی بنیادوں میں پتھروں کا استعمال کریں۔ اس سے گھر مضبوط ھونے کے ساتھ دیہاتی سٹائل میں ڈھل جائے گا۔ اس کے برآمدہ کو لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ دیں اور اسے موسم سے لطف اندوز ھونے کے لئے استعمال کریں۔ برآمدہ کے کناروں پر بید کی بنی باڑ استعمال کریں اور اسے قدرتی رنگ دینے کے لئے ان پر خوبصورت پودوں کے گملے لٹکائیں۔

8۔ دلکش آہنی گیٹ

گھر کے مرکزی دروازے کے لئے آپ خوبصورت آہنی گیٹ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ایک مضبوط اور نمونے دار ڈٰیزائن پر مشتمل ھو سکتا ھے۔ اس کا سٹائل اور ڈیزائن آپ کی پسند اور زوق پر منحصر ھے۔ اس قسم کے آہنی ڈیزائن میں زیادہ پرائیویسی قائم نہیں رہ سکتی لیکن یہ ایک جدید اور پُرکشش سٹائلش انداز ھوتے ہیں۔

9۔ پُرتعیش ڈیزائن

اس ماڈل میں سادہ مگر پُرتعیش ڈیزائن کو اپنایا گیا ھے۔ گھر میں داخل ھونے کے لئے خوبصورت سیڑھیوں کا استعمال کیا گیا ھے۔ سیڑھیوں کو دلکش آہنی ریلنگ سے مزین کیا گیا ھے۔ برآمدہ کی چھت پر ہلکے نیلے رنگ کا استعمال اسے نہایت دیدہ زیب بنا رہا ھے۔ گھر میں داخلے کے لئے سرکنے والے شیشوں کے دروازوں کا استعمال اسے جدت پزیر اور پُرتعیش بنا رہا ھے۔ گھر مین قدرتی آب و ھوا سے تر وتازہ ھونے کے لئے آپ خوبصورت لان بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔

10۔ سفید اور سرمئی رنگ کا حسین امتزاج

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر دیکھنے والوں کی انکھ کو بھا جائے تو اس کے رنگوں میں کے انتخاب پر خصوصی توجہ دیں۔ ہلکا سرمئی رنگ گھر کی بیرونی وضع میں ایک نفیس اور خوشگوار احساس بھر دیتا ھے۔ اور اگر اس ڈیزائن میں سفید رنگ کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ اس کے حسن کو چار چاند لگا دیتا ھے۔ گھر کے کھڑکیوں ،دروازوں اور روشن دان پر سفید رنگ سرمئی رنگ کی دیواروں کے ساتھ حسین امتزاج پیدا کر رہا ھے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا