اپنے پلنگ کو دنیا کی خوبصورت ترین جگہ بنانے کے 10 طریقے

M Usman M Usman
kate apt, labzona labzona غرفة نوم
Loading admin actions …

سونے کا کمرہ (bedroom) گھر میں ایک ایسی جگہ ہے جسے ہم اپنی مرضی سے سجانا سنوارنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہمارا سب سے زیادہ وقت اسی کمرے میں ہی گزرتا ہے۔ یہ کمرہ ہماری شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور اس کا مرکزی مقام پلنگ (bed) ہے، جہاں ہم سوتے ہیں۔ پلنگ کا ڈیزائن، اونچائی، رنگ بتاتے ہیں کہ آپ کی روزمرہ زندگی میں کیا پسند نا پسند ہے۔ 

ہومی فائی کا تجربے اور ماہرین کی آرا پر مبنی یہ مضمون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، یہ 10 تجاویز آپ کے پلنگ کی خوبصورتی اور ضروریات کو مکمل کرنے کے لئے کافی ہیں۔ روشنی سے لے کر غالیچے تک، اور تکیوں سے لے کر چادر تک اس مضمون میں سب کچھ شامل ہے۔

1. لیمپ

پلنگ کے پاس ہی لیمپ کا ہونا ضروری ہے تا کہ آپ کو اٹھنا نہ پڑھے، یہاں پر پینڈولم کی طرح لٹکے یہ بلب اصل میں لیمپ ہی ہیں۔ سفید رنگ کے اس کمرے آپ کو روشنی کی کوئی کمی محسوس نہیں ہو گی۔ 

2. قدرتی انداز

ایک ایسا راز جو کوئی ڈیزائینر آپ کو مفت میں نہیں دے گا، دیوار پر کوئی پینٹنگ لگانے یا کوئی کمرے کے اندر پودے رکھنے کے علاوہ بھی ہم فطرت کے قریب رہ سکتے ہیں۔ اس پلنگ کے پیچھے دیوار پر ایک چھاپے کی مدد سے پرندوں کو پینٹ کی گیا ہے، کتنا خوبصورت ہے! جی ہاں (LABZONA) کے ماہرین کا یہ شاہکار آپ بھی اپنے کمرے میں لگا سکتے ہیں۔

3. جگہ کو محٖفوظ بنائیں

عموماً جگہ کی کمی کی وجہ سے سامان ادھر اُدھر یا الماریوں میں ضرورت سے زیادہ ٹھونس دیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی ایسے مسئلے کا شکار ہیں تو پلنگ کے نیچے موجود جگہ کو دراز میں بدلیں اور فالتو سامان وہاں رکھیں۔

4. غالیچہ

صبح اٹھتے ہوئے پاؤں کے نیچے نرم و نازک غالیچے کا اثر آپ کے مُوڈ پر نہایت خوشگوار اثر ڈالتا ہے۔ اپنے پسندیدہ رنگ کا قالین یا غالیچہ لیں اور اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں۔

5. کم جگہ کا آسان حل

اگر آپ کا سونے کا کمرہ چھوٹا ہے تو لکڑی کی مدد سے ایسے پردے لٹکا کر کم جگہ میں بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں، خوبصورتی اور سٹائل کو ایک ہی جگہ اکٹھا کر دیا گیا ہے اور اس میں زیادہ خرچ بھی نہیں ہے۔

6. گول پلنگ

گول پلنگ کمرے کی شان و شوکت میں اضافہ کرتا ہے، دیکھنے میں واضح طور پر خوبصورت اور دلکش ہے۔ اس تصویر میں کمرے کی مناسبت سے پلنگ کا رنگ رکھا گیا ہے، گہرا رنگ شاندار ہے۔

7. تکیوں کی تعداد

پلنگ پر کم سے کم چار تکیے ہونے لازمی ہیں، اس سے زیادہ آپ کی مرضی اور آسائش پر منحصر ہے۔ مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے تکیے آپ کے کمرے کی رونق میں اضافہ کرتے ہیں۔

8. ہیڈبورڈ

پلنگ کی خوبصورتی میں ہیڈبورڈ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہیڈبورڈ کی لمبائی اونچائی اور بناوٹ اس کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہے۔ موقع اور مُوڈ کے مطابق اپنی پسند کے ہیڈبورڈ کے انتخاب کے لئے یہ 15 تجاویز ضرور دیکھیں۔

9. اشیاء کا بہتر استعمال کرنا سیکھیں

اگر آپ سلائی سے تھوڑا بہت واقف ہیں تو غسل خانے کے سستے میٹس(mats) کو تکیوں کے غلاف میں بدلا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ میں ہر طرح کے میٹس دستیاب ہیں کسی سیل سے بھی اٹھائے جا سکتے ہیں۔ یہ غلاف دیکھ کر آپ کے مہمان حیران رہ جائیں گئے۔

10. سوتی کپڑے کی چادر

اگر آپ نے پلنگ کی چادریں بدلنی ہوں تو کاٹن کے بجائے سوتی کپڑے(linen) کو ترجیح دیں، سوتی کپڑا سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہوتا ہے۔ یہ کاٹن کی طرح سحت نہیں ہوتا اس لئے سوتی کپڑا استعمال میں بھی آرام دہ ہوتا ہے۔

ایسے ہی مزید دلچسپ اور کارآمد تجاویز کے لئے یہ 8 آئیڈیاز دیکھیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا