باورچی خانہ میں استعمال ھونے والے12 نہائت کا ر آمد ٹوٹکے

usranaz usranaz
Edenbridge, Johnny Grey Johnny Grey مطبخ
Loading admin actions …

جس طرح ہمارا زیادہ تر  ٹائم رہائشی کمرہ اور خواب گاہ میں گزرتا ھے اسی تناسب سے ہم زیادہ تر وقت باورچی خانہ میں کھانا پکانے اور برتنوں کو دھونے میں صرف کرتے ہیں۔ باورچی خانہ ایک ایسی جگہ ھے جہاں گندگی اور بے ترتیبی پھیلنے کے مواقع زیادہ ھوتے ہیں۔ اور اگر ایسے حالات میں غیر متوقع طور پر مہمان آ جائیں تو عموما’ ہمارا سنک گندے برتنوں سے بھرا پڑا ھوتا ھے جس سے مہمانوں کے سامنے کافی خفت اٹھانا پڑ سکتی ہے۔

آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون مین ایسے چھوٹے چھوٹے اور مفید ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ باورچی خانہ کو ہر وقت صاف ستھرا اور سلیقے سے سجا ھوا رکھ پایئں گے۔ اس کے علاوہ یہ ٹوٹکے آپ کے روزمرہ کی زندگی میں آنے والی مشکلات کا آسان حل بھی پیش کریں گے۔ 

تو انتظار کس چیز کا!  آیئے ان ٹوٹکوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں

1۔ باورچی خانہ کے کاؤنٹر

باورچی خانہ  میں ہر وقت گندگی اور بے ترتیبی پھیلتی ہی رہتی ھے اور کھانا پکانے کے دوران کچھ نہ کچھ کاؤنٹر پر گرتا ہی رہتا ھے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے اور جلد اور آسان صفائی کے لئے باورچی خانہ کے کاؤنٹر کی اوپری سطح کو چکنی ماربل یا شیشےسے مزین کریں۔ اس سے کاؤنٹرتھوڑی سی محنت سے جلد صاف ھو کر دوبارہ آسانی سے چمک اُٹھے گا۔

2۔ گرمی سے بچاؤ کے لئے

باورچی خانہ میں کھانا پکانے کے دوران ہر وقت دھواں، گرمی اور تپش بنی رہتی ھے اس مسئلے کے حل کے لئے آپ ایگزاسٹ پنکھے کا استعمال کریں اور تپش اور گرمی بھگانے کے لئے چمنی کو چولہے کے عین اوپر ڈیزائن کریں تا کہ تپش اور گرمی سیدھی چمنی کے ذریعے باہر نکل جائے اور باورچی خانے کی آب و ھوا تازہ اور ٹھنڈی رہے۔

3۔ بے ترتیبی سے بچیں

اپنے باورچی خانہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ضروری ے کہ باورچی خانہ میں استعمال ھونے والی ہر چیز کی اپنی ایک مقررہ جگہ بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ استعمال کے بعد اسے اسکو اپنی جگہ میں رکھا جائے۔ مثال کے طور پر چمچ اور چھریوں کے لئے علیحدہ علیحدہ خانوں والی درازوں کا استعمال کریں۔

4۔ توٹنے والی چیزوں کو محفوظ کریں۔

باورچی خانہ میں استعمال ھونے والے مصالحہ جات اور  شیشے کی بوتلوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے ان کے لئے مخصوص جگہیں بنائی۔ جیسا کہ اس ماڈل میں دکھایا گیا ہے کہ کس قدر خوبصورت انداز میں شیشے کی بوتلوں کو محفوظ کرنے کے لئے لکڑی کی الماری استعمال کی گئی ھے۔ واہ شاندار!

5۔ ٹوٹے ھوئے کیک کا حل

اگر آپ کا کیک ٹوٹ پھوٹ گیا ھے تو اس کو پھینکنے کی بجائے اس کو استعمال میں لے آئیں۔ اس کے لئے آپ اسے ایک کپ میں ڈال کر اوپر کریم ڈال کر مکس کر لیں اور مزے سے کھائیں۔

6۔ مصالحہ جات کو شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں

باورچی خانہ میں گندگی کو پھیلنے سے روکنے اور وقت کو بچانے کی خاطر مصالحہ جات کو شیشے کے جار میں محفوظ کر کے ان کے لئے ایک دراز مخصوص کر لیں۔ اس طرح ٹائم کی کمی کی وجہ سے مصالحہ جات کو ڈھونڈنے میں آسانی رہتی ھے۔

7۔ شیلفوں کا استعمال

باورچی خانہ میں شیلفیںبہت اہمیت کی حامل ھوتی ہیں۔ کیوں کہ اس میں باورچی خانہ کا بہت سا سامان محفوظ ھو جاتا ہے۔ شیلفوں کے لئے جدید اور دلکش ڈیزائن کا انتخاب کریں۔

8۔ پانی اُبالنے کے لئے نمک کا استعمال

عموما’ جس برتن میں ہم پانی اُبالتے ہیں اس نمکیات جم جاتے ہیں اور اُترتے نہیں۔ جس سے برتن کالے ھو جاتے ہیں۔ اس کا آسان حل یہ ھے کہ پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں اس سے نمکیات برتن سے آسانی سے اُتر جاتے ہیں اور برتن خراب بھی نہیں ھوتے۔

9۔ سبزیوں کو چھیلنے کو دوران

سبزیوں کو چھیلنے کے لئے آلو کٹر کا استعمال کریں اور ان کے چھلکوں کو اکٹھا کرنے کے لئے ایک باؤل کا استعمال کریں اس سے گندگی نہیں پھیلے گی۔

10۔ چکنائی والے برتنوں کو کیسے صاف کیا جائے

ہمیشہ برتنوں کو دھونے کے لئے گرم پانی کے ساتھ لیمن والے صابن کا استعمال کریں اس سے اگر برتنوں میں چکنائی ھو گی تو بآسانی اتر جائے گی اور برتن صاف شفاف ھو جائں گے۔

11۔ لیموں کا رس

لیموں کا مکمل رس نکالنے کے لئے اسے تھوڑی دیر کے لئے اوون میں رکھ کر گرم کر لئں پھر نچوڑ لیں اس سے اس کا سارا رس آسانی سے نکل آئے گا۔

12۔ مکھن کی بجائے پنیر کا استعمال

جمے ھوئے مکھن کو کاٹنا اور ڈبل روٹی پر پھیلانا ایک مشکل اور دقت آمیز کام ھے اس سے بچنے کے لئے آپ پنیر کا استعمال کریں جو زیادہ جمتا بھی نہیں اور ڈبل روٹی پر آسانی سے پھیل بھی جاتا ھے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا