راک باغ کی خوبصورتی اور فعالیت

Shahtaj Shahtaj
Reforma de Villa en Nueva Andalucía, Marbella., Alejandro Giménez Architects Alejandro Giménez Architects حديقة صخرية حجر
Loading admin actions …

راک باغ جاپان کی خاصیت میں سے ایک ہے اور یہ باغ کسی خاص مقصد کے تحت جاپان میں ہی صرف پایا نہیں جاتا بلکہ یہ صرف کچھ باغبانوں کی تخلیق ہے جس نے جاپان کو ایک نئی شہرت فراہم کی ہے۔ اگر راک باغ کو غور سے دیکھا جائے تو اس میں ایک چیز سب سے زیادہ نمایاں طور پر پائی جاتی ہے اور وہ ہے مختلف طرز کے پتھر! راک باغ کے بہت مختلف ڈیزائن پائے جاتے ہیں جو گھاس، پتھر، پودے اور درختوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اگر ایک بار آپ اس باغ کی اہمیت جان گئے اسکا مطلب اب یہ باغ آپ کی زندگی کا حصہ ضرور بنیگا! ویسے کیا آپ پودوں اور باغبانی سے متعلق معلومات رکھتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ اس مراسلے کو پڑھنے کے بعد بہت آسانی سے راک باغ کو اپنے باغ میں عمل درآمد کر پائینگے۔

راک باغ

 راک باغ کی سب سے بڑی اہمیت اسکی تازگی کی فراہمی ہے اور گھر کے بیرونی جگہ کو منفرد وضع فراہم کرنا ہے۔ راک باغ باقی باغ کی طرح وہ سارے فوائد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جیسے عام باغ کرتے ہیں لیکن اس باغ کی خاص بات اسکی انفرادیت اور انوکھے پن میں ہے۔

راک باغ کی سجاوٹ

راک باغ میں سجاوٹ کئی مختلف انداز سے کی جاسکتی ہیں جیسے الگ الگ شکلوں اور سائز کے پتھر لگا کر، پھولداریاں اور کیاری لگا کر، جھاڑیاں اور ہری گھاس کا شمول کرکے اس میں نئی وضع کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ مختلف رنگ کے پھول اور پتھر جیسے بھورے، سرمئی اور سیاہ پتھرلگا کر بارش کے موسم میں اس راک باغ کو مختلف رنگوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جو آپ کے گھر اور اسکے بیرونی علاقے کو دلکش اور شاندار بنانے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔

۳۔ کیا راک باغ آپکی نظر میں منفرد اور انوکھے پن کی شاندر مثال ہے؟

عام طور پر باغوں میں گھاس، پھول، پھل، پیڑ، پودے، درخت اور گملے پائے جاتے ہیں لیکن راک باغ میں بڑے چھوٹے پتھر، مختلف رنگوں اور شکلوں کے پتھر اس باغ کو یقینی طور پر منفرد اور انوکھا بناتے ہیں جو کسی بھی راہگیر کی توجہ اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

مختلف قسم کے پتھروں

 مٹیلے، بھورے، سرمئی اور سیاہ رنگ کے پتھر اکثر راک باغ میں دیکھنے ملتے ہیں انکے علاوہ سفید ہتھر بھی راک باغ کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں۔ پتھر کسی بھی راک باغ کا سب سے اہم جز ہوتے ہیں اس لئے اس میں آپ جیسے چاہیں پتھر شامل کرسکتے ہیں۔

پودوں کا شمول

راک باغ میں زیادہ تر ہری گھاس شامل کرنا پسد کیا جاتا ہے اس کے علاوہ چھوٹے گملے اور پھولوں کی کیاریاں بھی دیکھنے میں آتی ہیں۔ کچھ راک باغ میں مختلف پھولوں کے پودے بھی لگائے جاتے ہیں۔ کہیں پر گھاس کی جگہ چھوٹے پتھروں کی سطح بنا کر اس کے درمیان میں ایک درخت لگایا جاتا ہے جیسے کھجور یا املی کا درخت یا پھر نیم کا درخت۔ اسکے علاوہ چھوٹی جھاڑیاں اور کیاریاں بھی راک باغ میں پودوں کےطور پر شامل کی جاسکتی ہیں۔

راک باگ کو برقرار رکھنا

راک باغ کو برقرار اور صاف رکھنے کے لئے چند باتوں کو ذہن نشین کرنا ضروری ہے جیسے نباتات کش باقی پودوں کی طرح راک باغ کے پودوں پر بھی استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ انہیں کیڑوں سے بچایا جا سکے اور انکی صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھا جاسکے۔ اسکے علاوہ جھڑے ہوئے پتے اور ٹوٹی بکھری گھاس کو بھی ہٹا کر جگہ کو صاف کرنا چاہئے۔ اگر ٹوٹی ہوئی گھاس صحیح وقت پر نہیں ہٹائی جائے تو وہاں غیر ضروری پیداوار ہوجاتی ہے جس سے پورے باغ اور وہاں موجود پتھر اور پودوں کی خوبصورتی متاثر ہوجاتی ہے۔

کیا آپ باغیچوں کی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو دیکھیں: باغ کا چھجا اور آپکے سوالات، جانیں ۵ متاثر جوابات!

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا