آپ کے باورچی خانے کی مختلف چیزوں/ حصوں کے لیے رہنمائی

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Kitchen Designs, Infra I Nova Pvt.Ltd Infra I Nova Pvt.Ltd مطبخ
Loading admin actions …

باورچی خانہکسی بھی گھر کی اہم ضرورت ہے۔ ہر گھر میں باورچی خانہ کھانا پکانے کے کام آتا ہے یہ ایسی جگہ ہے جہاں ہر طرف اشیاء کا انبار لگا ہوتا ہے اور اس کی صفائی میں اس بات کا عمل دخل ہوتا ہے کے باورچی خانے میں رکھی ہوئی تمام اشیاء نفاست اور سلیقے سے رکھی جائیں۔ ہمارے ہاں یہ تصور پایا جاتا کہ کسی بھی خاتون خانہ کی سلیقہ شعاری کو دیکھنا ہو تو اس کے باورچی خانے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کتنا سلیقہ شعار ہے ۔ اسی لیے باروچی خانے کے بارے میں زیادہ توجہ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ گھر میں آنے والے مہمان بھی آپ کے باورچی خانے پر خاص نظر رکھتے ہیں۔ اس لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے باورچی خانے کو اس طرح سے بنائیں کہ وہ آپ کے گھر آنے والے مہمانوں کی توجہ اپنی طرح مبذول کرنے میں کامیاب ہو اور آپ کے گھر آنے والے مہمان باورچی خانے کو دیکھ کر اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ بہت سے لوگ اپنے باورچی خانے کو منظم کرنے کے لیے کوشش کرتے ہیں اور صحیح معلومات نہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں تو آپ کو اب اس بات کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ اپنی تمام پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں کیونکہ اب ہم آپ کو آپ کے تمام مسائل کا حل بتائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو اپنے باورچی خانے کی سجاوٹ اور ڈیزائنگ میں کسی بھی قسم کے دقت یا پریشانی ہو رہی ہے تو بھی آپ کے اس مسئلے کا حل ہمارے پاس موجود ہے۔ لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنے باورچی خانے کی تزئن و آرائش کے لیے کسی ماہر کی خدمات حاصل کریں تو ہمارے ہاں ہومی فائی پر بہت سے ڈیزائنرز موجود ہیں جن کی خدمات حاصل کر کے آپ اپنے باورچی خانے کو اپنی پسند کے مطابق بنا سکتے ہیں ۔ آپ کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے آج ہم ہومی فائی پر بھی باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء کے خیالات لائے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔ 

آپ کے باورچی خانے کی سہولت میں فریج کا کیا کردار ہے؟

آپ نے الماریوں اور اوون کے استعمال کے بارے میں تو پڑھا ہے کہ کس طرح یہ دونوں چیزیں آپ کے باورچی خانے کی سہولت اور خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہوتے ہیں ۔ اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ فریج کے استعمال سے اپنے باورچی خانے کی سہولت میں اضافے کے ساتھ اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ ہماری روز مرہ کی استعمال ہونی والی اشیاء میں سے کچھ ایسی اشیاء ہوتی ہیں جو جلدی خراب ہو جاتی ہیں۔ ان کو خرام ہونے سے بچانے کے لیے فریج کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے اس کو باورچی خانے کا لازمی جزو مانا جاتا ہے۔

کاؤنٹر کا استعمال آپ کے باورچی خانے میں کیا فائدہ دے سکتا ہے؟

آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر باورچی خانوں میں کھانا کھڑے ہو کر پکایا جاتا ہے ۔ تو آپ کے خیال میں اس باورچی خانے میں چولہا رکھنے کے لیے کس چیز کا ہونا ضروری ہے۔ بلکل آپ نے ٹھیک سوچا آپ کے چولہے کو رکھنے کے لیے کاؤنٹر کا استعمال بہت ضروری ہے۔  آپ نہ صرف اس پر چولہا رکھ سکتے ہیں بلکہ آپ کھانا پکانے میں استعمال ہونی والی چیزوں کو بھی رکھ سکتے ہیں۔ 

اوون کا استعمال کیوں ضروری ہے؟

اوون کا استعمال تقریبا ہر باورچی خانے میں ہوتا ہے۔ آج کل کے مصروف دور میں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ زیادہ دیر تک انتظار کر سکے۔ آپ اگر جلدی میں ہیں اور آپ کو کھانا گرم کرنا ہے تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ آپ کا اوون اس مسئلے کا بہترین حل ہے۔ آپ اس میں کھانا گرم کرنے کے ساتھ اپنے دیگر کام بھی انجام دے سکتے ہیں۔ یوں آپ ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام کر سکتے ہیں آپ کا کھانا گرم ہونے تک آپ چائے بنا سکتے ہیں اور تب تک آپ کاکھانا بھی گرم ہو چکا ہو گا۔

الماریوں کی ترتیب اور ڈیزائنگ کیسے ہونی چاہیے؟

باورچی خانے میں چیزوں مثلا برتنوں اور کھانے پینے کی باقی تمام اشیاء  کو رکھنے کے لیے ہمیں الماریوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس طرح نہ صرف باورچی خانہ صاف سُتھرا رہتا ہے بلکہ اس میں چیزیں بھی منظم طریقے سے رکھی جاتی ہیں۔ ہر باورچی خانے کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک الماریوں کا استعمال ہے۔ یہ الماریاں لکڑی کی بھی ہو سکتی ہیں اور ان میں شیشے کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ گھروں میں باورچی خانے میں لوہے کی الماریاں بھی بنائی جاتی ہیں۔ ان الماریوں کا کئی طرح سے فائدہ لیا جا سکتا ہے۔ ان الماریوں کے اندر برتن تو رکھے ہی جاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ  ان میں کھانے پینے کی اشیاء بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ اس طرح وہ اشیاء خراب ہونے سے بھی محفوظ رہتی ہیں اور باورچی خانہ بکھرنے سے بھی بچ جاتا ہے ۔ اکثر باورچی خانوں میں الماریاں دیوار میں بنائی جاتی ہیں اس سے باورچی خانہ کھلا لگتا ہے اورالماریاں زیادہ جگہ بھی نہیں گھیرتیں۔ جبکہ اگر الماریوں کو الگ سے بنا کر رکھا جائے تو اس سے باورچی خانے میں زیادہ جگہ استعمال ہوتی ہے اور اس کو الگ سے منظم رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

کیا آپ باورچی خانے میں دیگر استعمال ہونے والی چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں؟

آپ نے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی کافی ساری چیزوں کے بارے میں تو پڑھا ہے۔ لیکن یہاں کچھ ایسی اشیاء کے بارے میں بتاتے ہیں جن کا ہونا ہر حال میں ضروری ہوتا ہے ان کے بغیر باورچی خانے میں کام ہی ہونا ممکن نہیں اس لیے ان کا انتظام سب سے پہلے کیا جاتا ہے اور ان کو منظم طریقے سے رکھنا بھی ضروری ہے۔ یہ ایسی اشیاء ہیں جو باورچی خانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے اسے دیکھیں۔ ہومی فائی پاکستان

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا