گھر کے سامنے کے حصّے کے ۶ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Vivienda “La Aurora”, CA|Arquitectura CA|Arquitectura منازل
Loading admin actions …

گھر کے سامنے والا حصہ سب سے پہلا تاثر چھوڑتا ہے جب بھی کوئی مہمان آپ کے گھر کا رخ کرتے ہیں اس کے علاوہ یہ جگہ نہ صرف آپ کے مہمان اور رشتے داروں کو متاثر کرتے ہیں بلکہ آپ کے گھر کے قریب سے گزرنے والے ہر شخص کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ اس مراسلے میں آج ہم آپ کو اس خاص جگہ کی اہمیت بتائینگے اور ساتھ ہی کچھ ایسی اہم باتیں بھی جس سے آپ اپنے گھر کے بیرونی حصے پر بھی توجہ دینے لگینگے۔

کیا گھر کے سامنے کا اہمیت

 بیرونی حصہ گھر کا سب سے پہلا اثر ہے جو آپ کے گھر میں آنے والے اور یہاں تک کے آپ کے گھر کے قریب سے گزرنے والے افراد پر پڑتا ہے۔ اس جگہ کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ جگہ آپ کی اور آپ کے گھر کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

سامنے کا حصہ سجانا

اگر ہم اس جگہ کو سجا کر اور خوبصورت بنا کر رکھینگے تو یہاں سے گزرنے والے ہر شخص پر اس گھر کے صاحب خانہ کے بارے میں ایک مثبت سوچ قائم ہوگی اس کے علاوہ یہ محنت آپ کے گھر کی نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کریگی بلکہ آپ کے گھر کی قیمت کو بھی بڑھا دیگی۔

سامنے کا حصہ سجانا اور برقرار رکھنا

 اگر آپ باغبانی کے شوقین نہیں ہیں اور زیادہ وقت صرف نہیں کرسکتے تو دع گملے بھی بہت ہونگے آپ کے گھر کے بیرونی حصے کی شان بڑھانے کے لئے۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو گھر کے داخلی راستے سے ایک ڈرائیو وے بنا کر مین روڈ تک لے جا سکتے ہیں جسکے دونوں اطراف میں ہری گھاس اگا کر باغ جیسی وضع دے سکتے ہیں۔

مرکزی دروازہ

 اگر گھر چھوٹا ہو یا باقی گھروں کے قریب قریب موجود ہو تو باغ بنانا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ ایک اچھا پائیدار اور جدید طرز کا دروازہ لگایا جائے جس کے اطراف میں اوپر ایک خوبصورت سی بیل لگا کر اسے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے یا پھر دو بڑے گملے اور پھولوں کی کیاری لگا کر داخلی راستے کو مہمانوں کے لئے خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔

خوبصورت اور تازہ ماحول

آپ کو صحیح طریقے سے پودے لگانے اور انکی ہوا پانی کے لئے بھی رہنائی کریگا۔ اگر آپ کے پاس وسیع جگہ میسر ہے توآپ ایک باغ کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگا سکتے ہیں ورنہ صرف ہری گھاس بھی بہت خوبصورت اور تازہ ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔

گھر کے باہر پودے لگانا

پودے لگانا نہ صرف خوبصورتی بڑھاتا ہے بلکہ تازگی اور صحتمند ماحول میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پودے لگانا ایک بہت اچھا انتخاب ہے ان لوگوں کے لئے بھی جو لوگ زیادہ پیسہ خرچ کرنا نہیں چاہتے اور ان لوگوں کے لئے بھی جو قدرت اور ہریالی کے چاہنے والے ہیں۔

مزید جانیں: باغ میں تالاب کے ۵ معلوماتی نکات

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا