کوئٹہ میں 53 سکوائر میٹر کا شاندار رہائشی اپارٹمنٹ

usranaz usranaz
homify غرفة المعيشة
Loading admin actions …

ہر انسان اور خاندان کی بنیادی ضرورت اس کی رہائش ھوتی ھے۔ دن بھر کام کر کے جب تھک ہار کر ہم کو سکون اور راحت کی طلب ھوتی ھوتی ھے تو گھر ہی ھوتا ھے جہاں ہم بے فکر ھو کر اس پُرسکون جگہ کا رُخ کرتے ہیں اور اپنے خاندان اور رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں ہم کھلے کھلے گھروں میں رہتے ہیں کیوںکہ یہاں جگہ کی فراوانی ھوتی ھے جب کہ بڑے شہروں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے فلیٹس اور اپارٹمنٹس میں رپنے کا رواج عام ھے۔ یہ سائز میں چھوٹا ھوتا ھے مگر گھر جیسی ہر ضرورت مہیا کرتا ھے۔ 

جہاں اپارٹمنٹس میں رہنے کے نقصانات ھوتے ہیں وہیں اس کے فوائد بھی ھوتے ہیں۔ آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں کوئٹہ کے ایک دلکش اپارٹمنٹ کے بارے میں بات کریں گے جو جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ھوئے ایک دلکش جگہ فراہم کر رہا ھے۔ 

تو پھر انتظار کس بات کا ! آیئے ایک نظر اس خوب صورت اور دلچسپ اپارٹمنٹ پر ڈالتے ہیں۔

دالان خانے کا فرنیچر

دالان خانہیا رہائشی کمرہ آپ کے گھر یا اپارٹمنٹ کا مرکزی حصہ ھوتا ھے۔ جہاں آپ اپنے  دوستوں اور مہمانوں کے ساتھ مل بیٹھتے ہیں۔ گپ شپ کرتے ہیں اور لطف اندوز ھوتے ہیں۔ اپنے مہمانوں اور رشتہ داروں پر اچھا تاثر ڈالنے کے لئے ضروری ھے کہ آپ کا دالان خانہ خوب صورت بھی ھو اور جدید تقاضوں کے عین مطابق بھی ھو۔ دالان خانے کی مرکزی چیز اس کا فرنیچر ھے۔ اس کے فرنچر پر خصوصی توجہ دیں۔ اس کے لئے دلکش صوفہ اور میز کا انتخاب کریں۔ 

دالان خانے کی دیوار

دالان خانے کے فرش اور دیوار پر خصوصی توجہ دیں۔ دیوار پر خوب صورت خاکستری رنگ کر دیں اور اس کی دیوار پر 55 ینچ کی بڑی ایل-ای-ڈی لگائیں اس سے آنے والے مہمانوں اور رشتہ داروں پر رعب قائم ھوگا۔  دالان خانے کے ایک سائیڈ کو قدرتی تازگی حاصل کرنے کے لئے کھلا رکھیں اور اسے شیشے کی دیوار سے مزین کر دیں۔ جس سے باہر کے قدرتی ماحول سے آپ اپنے دالان خانے میں بیٹھ کر لطف اندوز ھو سکیں گے۔

دالان خانے کا فرش

 دالان کانے کے فرش کے لئے لکڑی کے انتخاب کو ترجیح دیں۔ اس فرش کے اوپر دالان خانے کی دیوار کی رنگت کی مناسبت سے خاکستری رنگ کا قالین کا انتخاب کریں۔ اس سے رنگوں کا حسین امتزاج قائم ھوگا۔ اور دالان خانے کی رونق اور دلکشی میں اضافہ ھو گا۔ 

اپارٹمنٹ کا باورچی خانہ

اپارٹمنٹ کی جگہ کی کمی کی وجہ سے اس کا باورچی خانہ بھی محدود سا ھوتا ھے۔ اس کے ایک کاؤنٹر پر چولہا اور سنک کو نصب کیا جاتا ھے۔ جبکہ اس کی ضرورت کی اشیاء کو محفوظ کرنے کے لئے درازوں پر مشتمل الماری کا انتخاب کریں۔ ساتھ ہی فریج کو نصب کریں۔ چولہے والے کاؤنٹر کے نیچے شیلفوں والی درازوں کا انتخاب کریں تا کہ اس میں چیزوں کو سٹور کیا جا سکے۔

کھانے کی میز

دالان خانے کے ساتھ ہی کھانے کی میز کو نصب کریں۔ جگہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کھانے کا علیحدہ کمرہ تخلیق نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے کھانے کی میز کی جگہ کا انتخاب کریں اور اسے دالان خانے اور باورچی خانہ کے درمیان میں ترتب دیں ۔کھانے کی میز کے لئے سفید انگت کو ترجیح دیں ساتھ ہی سفید رنگ کی کُرسیوں کا انتخاب کریں۔ یہ ایک دلکش امتزاج ھوگا۔

کھانے کی میز پر ترو تازگی لائیں

کھانے کی میز کو خوبصورت بنانے اور اس میں قدرتی لطف لانے کے لئے اس کے اوپر قدرتی پودوں اور پھولوں کے گلدان سجائیں۔ اس سے کھانے کی میز پر قدرتی تازگی اور لطف شامل ھو جائے گا۔  کھانے کی میز پر سفید رنگ کا دستر خوان لگائیں یہ آپ کے کھانے کی میز کو چار چاند لگا دے گا اور دلکشی بخشے گا۔

آرائشی روشنیاں

کھانے کی میز کو دلکش اور خوب صورت بنانے کے لئے اس کے اوپر آرائشی روشنیوں کا انتخاب کریں۔ خوب صورت لٹکتے بلب کھانے کی میز کی رونق کو بڑھا رہے ہیں۔ ان روشنیوں کی لائٹوں پر خوب صورت میرون رنگ کے کور لگائیں۔ جس سے کھانے کی میز کے اوپر ایک حسین ماحول تخلیق ھو جائے گا۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا