چھوٹے لاؤنج کی دیواروں کو رنگ کرنے کیلئے 12 شاندار رنگ

M Usman M Usman
Loft Vivero, TACO Taller de Arquitectura Contextual TACO Taller de Arquitectura Contextual غرفة المعيشة
Loading admin actions …

ایک چھوٹے کمرے کو رنگ کیسا کیا جائے، اس کا سب سے واضح جواب ہوگا سفید، ایسے ہی ہے؟ یہ بات ٹھیک ہے کہ سفید رنگ سے کمرہ کشادہ محسوس ہوتا ہے مگر اس کی واحد اہمیت روشنی ہی ہے۔

اگر آپ کمرے کی کشادگی کے ساتھ ساتھ اس جگہ کی خوبصورتی بھی چاہتے ہیں تو آپ کو دیگر رنگوں کی طرف متوجہ ہونا ہوگا۔ رنگوں کا انسانی نفسیات سے گہرا تعلق ہے، رنگوں کے متعلق معلومات کو ماضی میں اہمیت نہیں دی جاتی تھی لیکن پچھلے کچھ عرصے سے لوگوں نے رنگوں کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے توجہ دینا شروع کی گئی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنے لاؤنج کی تزئین آرائش کیلئے کونسا رنگ بہتر ہے، یہ جاننے کیلئے یہ مضمون پڑھیں اور ہومی فائی کی ان 12 تجاویز سے فائدہ اٹھائیں۔

1۔ گہرا نیلا

اکثر لوگ نیلا رنگ پسند کرتے ہیں یہ مُوڈ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ گہرا رنگ جگہ کو تنگ ظاہر کرتا ہے اور اس کا بہترین حل دوسری چیزوں کا انتخاب ہے۔ سفید یا ہلکے رنگ کا فرنیچر لیکر کمرے کو سجائیں اس طرح ایک صاف اور سیدھا سٹائل نظر آئے گا۔ اگر آپ ان تجاویز پر عمل کریں تو حیران کن نتائج حاصل ہونگے۔

2۔ نیلا اور فیروزی

دوسری مثال میں بھی ہماری توجہ کا مرکز نیلا رنگ ہی ہے لیکن اس دفعہ یہ ہلکا سبز ہے جو ماحول میں تازگی اور فطرتی رنگ لائے گا۔ اس دفعہ کمرے کو کھلا اور کشادہ دکھانے کیلئے ہم فرنیچر پر انحصار کرنے کے بجائے رنگوں کی مختلف سکیم آزمائیں گے۔ دیواروں پر مختلف رنگوں کا استعمال ایک نہایت آزمودہ ٹوٹکا ہے یہاں ہم نیلا فیروزی اور سبز فیروزی کا استعمال کرتے ہوئے کمرے کو کشادہ دکھا سکتے ہیں۔

3۔ سرخ

سرخ ہمیشہ سے ہی قوت کی علامت رہا ہے، بہت سارے ممالک اور پارٹیوں کے جھنڈے میں سرخ رنگ کو بطور خاص استعمال کیا گیا ہے۔ 

لاؤنج میں سرخ رنگ کو استعمال کرتے ہوئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے، گناہ کا احساس ہر وقت آپ کے ساتھ رہے گا۔ اگر آپ سرخ رنگ کا استعمال کریں تو چیری یا ارغوانی شیڈز کو ترجیع دیں۔ سفید یا ہلکے رنگوں کے استعمال سے سُرخ رنگ کی کشش کو کم کیا جا سکتا ہے۔

4۔ دیواروں پر بناوٹی چیزیں

مختلف قسم کے رنگ اور بناوٹ کے احساس سے آپ جگہ کو زیادہ دکھا سکتے ہیں۔ اس کا سب سے اچھا طریقہ ایسے وال پیپر کا استعمال ہے جو لکڑی سے مشابہ ہو، اس طرح نہ صرف لاؤنج اپنی جگہ سے زیادہ نظر آتا ہے بلکہ لکڑی کا فطرتی احساس بھی شامل ہو جاتا ہے۔

اس ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے کمرے کی باقی دیواروں پر ہلکے رنگ ضروری ہیں۔

5۔ تیر نشانے پر

اس مضمون کے شروع میں بھی بتایا جا چکا ہے کہ سفید رنگ جگہ کو زیادہ دکھلانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ یہ رنگ آپ کو اکتاہٹ کا شکار کر سکتا ہے۔ اس کا سب سے اچھا اور زبردست حل دیواروں کو پرندوں یا مختلف فنی چیزوں سے سجانا ہے، اس تجویز پر عمل کرکے سفید رنگ سے فائدہ اٹھائیں اور بوریت سے بھی بچیں۔

6۔ ایسے ڈیزائن جچتے ہیں

ایسا ہی ایک اور فن کا نمونہ دیکھیں، پہلی نظر میں پہچاننا کتنا مشکل ہے، آپ کے مہمانوں کیلئے یہ سرپرائز ہوگا۔

شائد سفید رنگ اس کمرے کے لئے غیر مانوس ہو،لیکن اندازہ کیجئے کتنا منفرد سٹائل ہے! اور وہ بھی کسی تیز رنگ کے امتیاز کے بغیر، اس طرح آپ اہنی مرضی کے مطابق مزید اضافے کر کے اپنے چھوٹے لاؤنج کو قابل دید بنا سکتے ہیں۔

7۔ سرمئی اور سفید کا ملاپ

سفید رنگ سے فائدہ اٹھانے کا ایک اور طریقہ دوسری دیواروں پر سرمئی یا بادامی جیسے ہلکے رنگوں کا استعمال ہے۔ اگر آپ کے فرنیچر میں بھی یہ رنگ موجود ہیں تو آپ کا لاؤنج صاف اور متوازن خصوصیات کا حامل ہوگا۔ سادگی اور روکھے پن کو کم کرنے کیلئے آپ لیمپ اور تکیوں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

8۔ لیموں جیسا سبز

سبز ایسا رنگ ہے جو کمرے میں روشنی کے علاوہ تازگی بھی پھیلاتا ہے، اور جب بات لیموں جسے سبز رنگ کی ہو تو فطرت اور بھی پاس ہوتی ہے۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ اس میں پیلے رنگ کی آمیزش شامل ہوتی ہے، اس لئے ہمارا مشورہ یہی ہے کہ اس کا استعمال ایک دیوار تک ہی محدود رکھا جائے۔ 

پورے کمرے میں یہ رنگ کرنے سے یہ چمکدار رنگ اپنا اثر کھو سکتا ہے۔

9۔ پُروقار اور نفیس

اگر آپ اپنے تنگ لاؤنج کو کشادہ دکھانا چاہتے ہیں تو اس تصویر کو غور سے دیکھیں۔ یہ رنگ صرف دیواروں پر ہی نہیں بلکہ دیوار، فرنیچر اور پردے ہر جگہ اس کا استعمال کریں۔ اس رنگ کی صفائی اور شفافیت میں آپ کھو کر رہ جائیں گے۔ 

حیران کن طور پر 15 مربع میٹر کا لاؤنج بھی کھلا کھلا اور روشن محسوس ہوگا۔ آزمائش شرط ہے!

10۔ روشنی جو توجہ کھینچ لے

کمرے کو چمکانے کا ایک اور طریقہ ہلکے اور گہرے رنگوں کا ملاپ ہے۔ یہاں بادامی رنگ کا فرنیچر اور گہرے رنگ کی دیواریں موجود ہیں۔ اس لاؤنج میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلی نظر ارغوانی رنگ کی پچھلی دیوار پر پڑتی ہے۔

11۔ دودھ ملائی جیسا نفیس

سفید دیواریں اور فرنیچر اس کمرے کو فیشن کا اچھوتا نمونہ بناتی ہیں۔ کسی دوسرے رنگ میں بھی ایسی خوبصورتی نظر آسکتی تھی مگر اس سفید رنگ کی بات ہی اور ہے۔ کتنا شاہانہ انداز ہے؟

12۔ نرم پھیکے رنگ

نرم زرد پھیکے رنگ بھی ہلکے رنگوں کی طرح اپنا اثر چھوڑتے ہیں، ان میں آپ ۱س طرح کے فرنیچر کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ نیلا رنگ جو اس لاؤنج کی پختگی کو اور بھی نمایاں کرتا ہے۔ 

اس طرح کے رنگ آرام دہ ہوتے ہیں جو کسی بھی لاؤنج کیلئے ایک آئیڈیل بات ہے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا