باتھ روم کو تازہ رکھنے کی ۷ معقول تجاویز

Shahtaj Shahtaj
homify حمام
Loading admin actions …

باتھ روم کسی بھی گھر کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے جسکے بغیر کوئی بھی گھر مکمل ہو ہی نہیں سکتا۔ پرانے وقتوں میں گھر بڑے ہوتے تھے دالان یا صحن میں باتھ روم بنے ہوتے تھے تو اسے کسی عام ڈٹرجنٹ سے اور پانی سے صاف کرلینا ہی کافی سمجھا جاتا تھا اور ایک یا دو باتھ روم کافی سمجھے جاتے تھے۔ اب چونکہ پہلے کی نسبت کم جگہوں پر فلیٹ سسٹم بنائے جاتے ہیں تو باتھ روم بھی کمروں کے ساتھ بنتے ہیں اس لئے ان پر توجہ بھی زیادہ دی جاتی ہے کمروں کی طرح باتھ روم بھی پر آسائش بنائے جاتے ہیں جو کہ خوبصورت ہونے کے ساتھباسہولت بھی ہوں۔ آئیے ہم آپکو باتھ روم کو صاف ستھرا اور تازہ رکھنے کے کچھ طریقے بتاتے ہیں۔

۱۔ ہوا کے گزرنے کا راستہ

سب سے پہلے تو یہ کوشش کریں کہ باتھ روم میں ہوا کے گزرنے کا راستہ کھڑکی یا روشن دان کی صورت میں ضرور بنوایا جائے تا کہ اندر حبس یا اندھیرا نہ رہے اور دن بھر روشنی اور ہوا گزرتی رہے تاکہ باتھ روم میں آنے والے کو مشکل نہ ہو اور وہ کوفت محسوس نہ کرے۔ اس مشورے کو عمل میں لانے کے لئے آپ گھر تعمیر کرواتے وقت ہی اپنے معمار سے کہہ سکتے ہیں۔

۲۔ پانی کی نکاسی کا راستہ

باتھ روم میں چونکہ پانی کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے اس لئے کوشش کی جائے کہ پانی کی نکاسی آسانی سے ہو کہ رکا ہوا پانی باتھ روم میں بدبو پیدا کردیتا ہے اور پانی کا رنگ سیاہ ہونے لگتا ہے جس سے فرش بھی گندہ نظر آنے لگتا ہے اس لئے پانی نکلنے کا راستہ صاف رکھا جائے تا کہ بغیر کسی رکاوٹ کے پانی کا اخراج ہوتا رہے۔

۳۔ سامان کو سلیقے سے رکھنا

باتھ روم کی ضرورت کا سامان ایک ٹرے میں یا پھر ایک گہرے پلاسٹک کے بغیر ڈھکن کے ڈبے میں رکھ دیا جائے جیسے ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ برش وغیرہ۔ اور شیمپو، فیس واش اور جسپ کو دھونے کے صابن وغیرہ ایک ڈش میں رکھا جائے تو سامان ایک جگہ سمٹا رہیگا اور باتھ روم بھی صاف ستھرا نظر آئیگا اور ضرورت کی اشیاء ایک ہی جگہ دستیاب ہوگی تو کوئی پریشانی بھی نہیں ہوگی۔

۴۔ صاف ستھرے تولیے کا استعمال

باتھ روم میں استعمال کرنے والے تولیے کا خاص خیال رکھنا چاہئے بلکہ کوشش کرنی چاہئے کہ منہ دھونے اور نہانے کے لئے سب الگ تولیے استعمال کریں۔ تو یہ سب کی صحت کے لئے بہتر رہیگا اور جراثیم لگنے کا اندیشہ بھی نہیں رہیگا۔ استعمال کے بعد تولیے کو دھوپ میں سوکھا دیا جائے یا فوراََ دھو لیا جائے تو یہ بھی جراثیم سے پاک ہوجائیگا۔

۵۔ سامان کی دیکھ بھال

باتھ روم میں رکھے ہوئے سامان کو روزانہ دیکھ لیا جائے تا کہ اگر کوئی شے کم ہے یا ختم ہو جائے تو نہ ڈرف یہ کہ گھر کے افراد بلکہ باہر سے آنے والے مہمان بھی اگر باتھ روم استعمال کریں تو انہیں اندر سے آواز نہ دینی پڑے اور آپکو بھی شرمندگی نہ ہو۔

۶۔ روزانہ دھلائی

واش بیسن، کموڈ، باتھ ٹب اور باتھ روم کا فرش کسی اچھے ڈٹرجنٹ سے دھو لیا جائے اور اسے وائپر سے خشک کرلیا جائے تو اندر سے باتھ روم  میں تازگی کا احساس رہتا ہے اور اس کے ہر گوشے میں صفائی نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گھر کا یہ حصہ روزنہ صفائی اور توجہ مانگتا ہے اور ذرا سی توجہ سے آپ کا باتھ روم آئینے کی طرح چمکنے لگتا ہے۔

۷۔ جراثیم کش اسپرے کا استعمال

سب سے آخر میں باتھ روم کی صفائی کا آخری اور اہم مرحلہ درپیش ہوتا ہے، جی ہاں! آج کل بازار میں جراثیم کش ادویات مختلف خوشبوں سے ساتھ ملتے ہیں اگر آخر میں تھوڑا سا اسپرے کردیا جائے تو سارا باتھ روم مہک اٹھتا ہے اور جراثیم پھیلنے کا اندیشہ بھی نہیں رہتا اس طرح ہم اپنے گھر والوں اور آنے والے مہمانوں کو ایک صاف ستھرا اور مہکتا ہوا باتھ روم مہیا کرتے ہیں بلکہ ساتھ میں سب کی صحت کی حفاظت بھی کرسکتے ہیں۔

باتھ روم کے بارے میں اپنی معلوات بڑھانے کے لئے پڑھیں: دلکش باتھ روم کے منفرد بیسن کی ۱۰ تصاویر

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا