سیڑھیاں: چھوٹے گھروں کیلئے 15 زبردست آئیڈیاز

M Usman M Usman
Çatı merdivenleri, Sena Mimarlık Akustik San. tic. Sena Mimarlık Akustik San. tic. درج
Loading admin actions …

کچھ چیزیں ہوتی ہیں جن کے بغیر ہمارا گزارہ ممکن نہیں، گھر چھوٹا ہو یا بڑا وہ ناگزیر ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال سیڑھی کی ہے آگر ہم دومنزلہ گھر میں رہ رہے ہیں تو سیڑھی کے بغیر گزارہ ممکن نہیں ہے۔ جی ہاں سیڑھی ایک بنیادی عنصر ہے، چاہے آپ کے پاس جگہ کتنی ہی کم کیوں نہ ہو آپ کو لازمی بنوانی پڑتی ہے۔

اسی لئے ہومی فائی لایا سیڑھیوں کی 15 ایسی تجاویز جن کو آپ کسی بھی طرح کے حالات میں کم سے کم جگہ استعمال کرتے ہوئے بنا سکتے ہیں۔ یہ دیکھنے میں کسی سے کم بھی نہیں سندر اور شاندار تو آئیے اور یہ ان کو تفصیل سے دیکھیے!

1. ایک ہی جگہ تین کام

سیڑھیوں کی اس پہلی مثال میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک جگہ کو کثیرالمقاصد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، سیڑھی، عمودی باغیچہ اور لائبریری۔ سیڑھی کا اپنا سادہ مگر عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیزائن ہے جو سبزہ کے ساتھ مل کر گہرا تاثر چھوڑتا ہے۔

2. چکردار

ایسے گھر جہاں جگہ کم ہو وہاں کیلئے ایسی چکردار سیڑھیاں بہترین حل ہیں۔ اوپر نیچے اترنے کیلئے بہترین یہ ڈیزائن ہمیشہ سے وقتی تقاضوں سے ہم آہنگ رہا ہے، اس کے علاوہ ہم اسے اپنی ضرورت کے مطابق مختلف قسم کے میٹریل سے بنا سکتے ہیں۔

3. دو مرحلوں میں

سیڑھیوں کے پہلے مرحلے میں گرِل نہ ہونے کی وجہ سے بظاہر زیادہ جگہ محسوس ہو رہی ہے، تاہم دوسرے مرحلے میں حفاظتی نقطہ نظر کی وجہ سے کالے رنگ کی گِرل لگائی گئی ہے۔ تاہم بچوں والے گھر میں ہم اس سیڑھی کو تجویز نہیں دے سکتے۔

4. خیال سے آٓگے

یہ سیڑھی واقعی حیران کن ہے، ایک ایسا ماڈل جس کے زینے ایک دوسرے سے الگ اور ہوا میں ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ڈیزائن جدید دور کی علامت ہے۔

5. جگہ کے مطابق لکڑی کی سیڑھی

قدرتی لکڑی سے بنی اس لہردار سیڑھی کو گھر کے کونے میں بہترین سے طریقے سے فٹ کیا گیا ہے۔ جگہ کو بڑا دکھانے کیلئے ریلنگ کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے۔ 

کسی سوال یا اپنے گھر کے سلسلے میں تجاویز حاصل کرنے کیلئے ہمارے ماہرین (interior architects) سے رابطہ کیجئے وہ آپ کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔

6. دوہری ہو جانے والی

اگر ہمارے پاس سٹور کا کمرہ یا اس جیسا کوئی اور کمرہ ہو تو ہمیں دوہری ہو جانے والی سیڑھی کے بارے میں ضرور سوچنا چاہئے۔ اس طرح ہم اپنی بہت ساری جگہ محفوظ کر سکتے ہیں۔

7. آدھا میٹر چوڑائی

یہ ضروری نہیں کہ آپ ایسی بڑی سیڑھی کا انتخاب کریں جو زیادہ جگہ گھیرے، اگر آپ ایک تنگ سیڑھی کا انتخاب کریں جس کی چوڑائی آدھا میٹر سے زیادہ نہ ہو تو آپ کو کوئی پریشانی نہ ہو گی۔

8. بہت سادہ

پوری لسٹ میں سے یہ سب سے سادہ آپشن ہے، اگر آپ دوسری منزل یا شیڈ تک پہنچنے کیلئے کوئی متبادل بندوبست کرنا چاہتے ہیں تو روایتی انداز کی یہ سادہ سیڑھی سادہ اور سب سے سستا حل ہے۔

9. جدید اور نفیس

ایسے اپارٹمنٹس جن میں چھت سے کچھ نیچے سامان کیلئے شیڈ وغیرہ بنا ہو ایسی جگہوں کیلئے پچھلی سیڑھی کی طرح یہ چھوٹی سیڑھی شاندار حل ہے۔ اس طرح آپ کو رکاوٹ بھی محسوس نہیں ہوتی اور ڈیزائن بھی بہترین ہے۔

10. راہداری کا حصہ

اس مثال کی طرح آپ راہداری کے ساتھ سیڑھی بنا سکتے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ ہر جگہ اہمیت رکھتی ہے حتیٰ کہ درمیان میں موجود جگہ کو لیمپ سے سجایا جا سکتا ہے۔ 

اگر آپ مزید متاثرکن ڈیزائن دیکھنا چاہتے ہوں تو ایک دوسرے سے غیر متصل زینوں والی سیڑھیوں کے 15 ڈیزائن ضرور دیکھیں۔

11. ہر فن مولا

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سیڑھیاں اس لسٹ میں ہماری پسندیدہ سیڑھیوں میں سے ایک ہیں۔ کتابوں کا شیلف، پڑھائی کیلئے میز اور سامان کیلئے دراز، کالے سٹیل اور لکڑی کے ساتھ ان سیڑھیوں کو اپنے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے ہر طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کون کہتا ہے کہ سیڑھیاں صرف نیچے اترنے اور اوپر چڑھنے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔

12. دو مرحلوں میں بنی کونے سے لگی

homify درج خشب Wood effect

قدرتی لکڑی سے بنی یہ سیڑھی بڑی دیوار کے ساتھ لگائی گئی ہے، دیوار میں لگی روشنیاں ان سیڑھیوں کو واضح کرتی ہیں۔ کم اونچائی کی وجہ سے ریلنگ کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

13. گھر میں موجود چھوٹے بچوں کیلئے

Flur , uniQ uniQ درج سلالم

ہم جانتے ہیں کہ گھر میں بچوں کے کھیلنے کیلئے جگہ کم ہی ہوتی ہے اسی لئے ہومی فائی لایا سیڑھیوں کے نیچے کھیلنے کی جگہ۔۔۔۔۔ یہ سیڑھی دیکھتے ہی بچوں کو اپنی پسندیدہ جگہ یاد آ جائے گی۔

14. خالی جگہ کے فائدے

سیڑھی کے نیچے خالی جگہ کو استعمال کرنے کے بے شمار طریقے ہیں۔ اس مثال میں سیڑھی کے نیچے لکڑی کی ایک الماری بنائی گئی ہے، جو اس سیڑھی کو سہارا بھی فراہم کر رہی ہے۔ دونوں کے درمیان موجود جگہ کو سجاوٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

15. چھپی ہوئی

CAN VALLS, munarq munarq ريفي، أسلوب، الرواق، رواق، &، درج

ایک نقلی دیوار کے پیچھے بنی یہ سیڑھی ظاہری طور پر جگہ کی کمی کو ظاہری نہیں کرتی، یہ دیدہ زیب اور فنی قسم کا آئیڈیا آپ بھی اپنے گھر میں آزما سکتے ہیں۔ وسیع جگہوں اور اونچی چھتوں کیلئے یہ سیڑھی بہترین حل ہے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا