دیوان خانے کی صفائی خود سے کریں ان ۴ طریقوں سے

Shahtaj Shahtaj
Дизайн-проект квартиры Уфа, Дизайн интерьера под ключ - GDESIGN Дизайн интерьера под ключ - GDESIGN غرفة المعيشة
Loading admin actions …

دیوان خانے کی ضرورت ہر گھر میں ہوتی ہے خواہ وہ وسیع و عریض ہو یا پھر دو کرسیوں اور ایک میز کی صورت میں ہو۔ مسئلہ جگہ کا نہیں ہوتا۔ جگہ بڑی یا چھوٹی دونوں صورتوں میں اس کی صفائی بے حد معنی رکھتی ہے۔ دیوان خانے کی صفائی میں جو بات اہمیت رکھتی ہے وہ کچھ اشیاء کا استعمال ہے جو با آسانی دستیاب ہے، سستی ہیں اور ان سے کام لے کر اچھا نتیجہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔

ویسے تو ہمارے بتائے گئے آئیڈیاز اور تجاویز کے علاوہ کسی پیشہ ور سے مشورہ کرنا بھی بہت اچھا انتخاب ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے ذریعے آپ مزید نئے آئیڈیاز سے بھی واقفیت بڑھا سکیں گے۔ لیکن آج جن تجاویز سے ہم آپ کو آگاہ کرنے والے ہیں وہ نہ صرف خود سے کرنے والے اور کار آمد ہیں بلکہ نہایت ہی مفید اور سستے بھی ہیں جس سے آپ کا دیوان خانہ حقیقتاََ آپ کو ایک مثالی دیوان خانے کی وضع دینے میں کامیابی فراہم کریگا۔ اور ہم اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے گھر آنے والا ہر مہمان آپ کے کمرے کی صفائی سے متاثر ضرور ہوگا اور آپ کی اس قابلیت سے سیکھنا بھی ضرور چاہیگا! تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم کون سے طریقے بروئے کار لا کر اپنے دیوان خانے کو صاف ستھرا اور معطر رکھ سکتے ہیں۔

۱۔ سادہ پانی

لکڑی کے فرنیچر کی صفائی میں صرف سادہ پانی کا استعمال اس کی چمک کو اجاگر کر دیتا ہے۔ سادے پانی کے چند قطرے فرنیچر پر ٹپکا کر اسے نرم کپڑے سے صاف کیا جائے تو فرنیچر میں اتنی پیاری چمک آ جاتی ہے جیسے اس پر پالش کی گئی ہے۔

۲۔ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال

دیوان خانے میں درمیان میں اگر میز پر شیشہ لگا ہو اور اس پر نشان پڑ جائیں تو بہت برے لگتے ہیں۔ اس کا صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ شیشے پر ہلکا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کر چھوڑ دیا جائے پھر کچھ دیر بعد اس کو کپڑے سے رگڑ کر صاف کر لیا جائے تو شیشے پر نشان مدھم پڑ جاتے ہیں۔

۳۔ ہلکے سرف والا پانی

فرنیچر پر اگر فوم کا استعمال زیادہ ہو تو ان پر کسی برتن میں ہلکے سرف والے پانی میں کپڑا گیلا کر کے پھیر دیا جائے تو اس سے اوپر کی گرد یا مٹی صاف ہو جاتی ہے بلکہ ان کی رنگت بھی پہلی والی حالت میں آ جاتی ہے۔

۴۔ مٹی کے تیل کا استعمال

مٹی کے تیل والا کپڑا بھی اگر فرنیچر پر پھیر دیا جائے تو نہ صرف ان میں صفائی نظر آتی ہے بلکہ زمینی اور اڑنے والے کیڑے بھی اس جگہ سے کوچ کر جاتے ہیں۔ لیکن جہاں اس تیل کا فائدہ ہے وہیں اس کے لئے احتیاطی تدابیر کا اپنانا بھی انتہائی ضروری ہو جاتا ہے۔ جیسے اگر آپ کسی جگہ اس تیل کا استعمال کر رہے ہیں تو اس بات کا خیال رہے کہ وہاں آگ یا ماچس کی موجودگی غلطی سے بھی نہ ہو۔

نئے اور مختلف آئیڈیاز جانیں یہاں: باورچی خانے کی صفائی کی ۶ آسان تجاویز

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا