تنگ کمروں کے لیے کپڑوں کی الماری کے ۹ ڈیزائن

Resham Ejaz Resham Ejaz
Chocolate wave sliding wardrobe doors, Sliding Wardrobes World Ltd Sliding Wardrobes World Ltd غرفة نوم
Loading admin actions …

الماریاں ہر گھر میں پائی جاتی ہیں۔ ان کا ہونا اہم ہے کیوں کہ ان کی مدد سے سب سامان ترتیب سے سمیٹا جا سکتا ہے اور آسانی سے ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ تقریبا سب ہی بڑی بڑی الماریوں کے خواب   دیکھتے ہیں جن میں سارے کپڑے، بیگ اور جوتے پورے آ جائیں۔ سامان کے اضافے کے ساتھ نئے کپڑے وغیرہ رکھنے کے لیے فالتو جگہ بھی ہونی چاہیے۔

آپ میں سے وہ لوگ جن کے کمرے تنگ ہیں یا وہ جو خواب گاہ میں الماری رکھتے ہیں، انہیں ایسی الماریاں ڈھونڈنے میں دقت کا سامنا ہوتا ہے جس میں سارا سامان پورا آ سکے۔ ہومی فائی کی اس آئیڈیا بک میں الماریوں کے ۹ ڈیزائن ہیں جو آپ اپنے تنگ کمرے میں رکھ سکتے ہیں۔

۱۔ کمرے کی ایک جانب بڑی سی

اس بڑی سی الماری میں آپ کا تقریبا تمام سامان آ جائے گا۔ بس کمرے کی ایک دیوار پر پھیلی جگہ کا استعمال کریں۔

۲۔ قدیم

سفید الماری قدیم انداز کے چھوٹے کمروں کے لیے اچھی ہیں۔ مختلف رنگوں کے پھول یا بستر کی چادروں پر گلابی اور جامنی ڈیزائن اور مچھر دانیوں سے نسوانہ انداز ابھرتا ہے۔

۳۔ دیواروں کے رنگ جیسا

سرکتے دروازوں والی الماری تنگ کمرے کا حل ہے، اگر ان کا رنگ دیواروں جیسا ہی ہو تو بند ہونے پر یہ غائب ہو جاتی ہے۔

۴۔ کمرے کی شکل کے مطابق

بنی بنائی الماریاں جو کمرے کی شکل کے مطابق ایک کونے میں پوری آ جائیں ایک بڑی اور انوکھی الماری کا راز ہیں۔

۵۔ میز کی طرح لمبی

یہ الماری لمبائی میں بنی ہے اور میز کا کام بھی دیتی ہے۔ اندر سے اسے شیلف یا درازوں کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۶۔ درازوں کے ساتھ بنی

مختلف حصوں کے ساتھ اس میں کپڑے ترتیب دینا اور ڈھونڈنا آسان ہے۔

۷۔ آئینے کے ساتھ

الماری کے ایک دروازے پر لگا بڑا سا آئینہ کشادہ جگہ اور روشنی کا احساس دے گا۔

۸۔ روشنی کا کھیل

الماریوں پر روشنیوں سے کھیلیں اور کمرے میں مختلف اثرات حاصل کریں۔

۹۔ الماری کے اوپر بستر

چھوٹا کمرا بڑی الماری کے راستے میں آڑے نہیں آتا اگر آپ الماری اس طرح بنائیں۔

مزید تجاویز کے لیے اس آئیڈیا بک پر ایک نظر ڈالیے: آپ کو گھر میں کیا، کب اور کہاں صاف کرنا چاہیے؟۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا