چھوٹے گھروں کے سٹوریج مسائل اور ان کے حل

usranaz usranaz
Escritorio H1, PUNCH TAD PUNCH TAD مكتب عمل أو دراسة MDF
Loading admin actions …

صرف کمروں کے لئے ہی نہیں ! وہ کون سی جگہ ھے چاہے وہ غسل خانہ ھو، باورچی خانہ ھو، رہائشی کمرہ یا خواب گاہ۔ ہر جگہ ہمیں بے ترتیبی اور اُلجھن سے بچنے کے لئے  سٹوریج کے لئے تھوڑی سی جگہ درکار ھوتی ھے۔

بلاشبہ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ھوئے بھی اس مسئلے سے نمٹا جا سکتا ھے۔اس گھر کے ہر چھوٹے کمرے میں چھوٹی سی جگہ سٹور کے لئے نامزد کرنی پڑتی ھے،

ٹھیک ھے پُرسکون رہیں! آج کے اس مضمون میں ہم آپ کو 18 ایسے سیکریٹس بتانے جا رہے ہیں جس پر عمل کر کے آپ اپنی چیزوں کو مناسب طریقے سے محفوظ کر کے اپنے رہنے کے کمروں کو کشادہ اور کھُلا بنا سکتے ہیں۔اور آپ اپنے گھر میں بہتر طریقے سے زندگی کا لطف اُٹھا سکیں گے۔ آپ کو صرف یہ دیکھنا ھے کہ  ایسی کون سی ترکیب آپ کے لئے موزوں ھے۔

1۔ ایک بلٹ اِن بنچ آپ کو بیٹھنے اور سٹوریج میں مدد فراہم کرے گا۔

2. ڈبل ڈیوٹی فرنشننگ کا مطلب ہے کہ ہر چھوٹا سا فرنیچر بھی چند غیر ضروری عناصر کو چھپانے میں مدد کرسکتا ہے.

3. اس چھوٹے آفس ڈیسک کے بارے میں کیا خٰیال ھے؟ جسے استعمال کے بعد فولڈ بھی کیا جا سکتا ھے۔

4. کمرے کو تقسیم کرنے والی دیوار کو بھی سٹوریج کے زمرے میں استعمال کیا جا سکتا ھے

5. مختلف درازوں پر مشتمل ایک آفس ڈیسک، ستوریج کا اعلیٰ نمونہ؟ شاندار

6. کون جانتا ھے کہ اس جدید طرز کے کافی ٹیبل کو ورکنگ ڈیسک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ھے؟

7. چند لمحوں میں فولڈ ھو جانے والے جدید بستر،اور خوب صورت صوفوں کی شکل ختیار کر جاتے ہیں۔

8. اگر آپ مزید سائیڈ کی جگہ استعمال نہیں کر سکتے ! تو اوپر کی طرف کا حصہ استعمال کرنے کے بارے میں کیا خیال ھے؟

9. آپ کی چھت کے نچلے حصے میں کتنی خالی جگہ موجود ھے؟

10. بلاشبہ آئینے سٹوریج کی جگہ فراہم نہیں کرتے لیکن یہ جگہ کے بصری احاطے کوبڑھا دیتے ہیں۔

11. پلنگ کے سر والے بورڈ میں شیلفوں کی تخلیق ۔ تمام مسائل کا حل ایک جگہ

12. حتیٰ کہ صحیح عناصر کے انتخاب کے ساتھ سائیکلوں کو بھی دلچسپ انداز صاف ستھرے طریقے سے سٹور کیا جا سکتا ھے۔

13. مت بھولیں کہ سرکنے والے دروزے، گھومنے والے دروازوں سے کم جگہ گھیرتے ہیں اور جب ان کو کھول دیا جائے تو مؤثر انداز میں کُھلی منصوبہ بندی کو پروان چڑھاتے ہیں۔

14. ایک سادہ اور ہلکا رنگ چھوٹی سی جگہ کو کشادہ ظاہر کرنے کے لئے شاندار انتخاب ھے۔

15. کھانے کی جدید میز، جب استعمال میں نہیں ھوتی تو جگہ کی کشادگی کے لئے تھوڑی سی اندر کی طرف سرک جاتی ھے۔

16. یہ کونے دار دراز بلا شبہ ایک سینٹی میٹر کے آخری حصے کو بھی سٹوریج کے لئے استعمال میں لے آتی ھے۔ دلچسپ انداز

17. ایک دیوار صرف سہارے یا دیواری آرٹ کے فن پاروں کے لئے استعمال نہیں ھو سکتی۔۔ کیا آپ جانتے ہیں؟

18. دشوار مسائل کے لئے آسان حل۔ پورا باورچی خانہ اس الماری میں سما گیا ھے اور دروازوں کو بند کرنے سے مکمل طور پر چھُپ جاتا ھے۔ انتہائی شاندار ترکیب!

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا