جدیدخواب گاہوں کی دیواریں اور آرايشی انداز

Amjad Ali Amjad Ali
Дом из сруба, Ново-Рижское шоссе, Amazing Studio Светланы Панариной Amazing Studio Светланы Панариной غرفة نوم
Loading admin actions …

خواب گاہیں دن بھرکی پرمشقت زندگی اور تھکا دینی والی مصروفیات کے بعد ہمارے آرام کا واحد ٹھکانہ ہوتی ہیں۔ جہاں آپ نہ صرف اپنے جسم اوردل و دماغ کو نيے سرے سے نيی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے ليے تیار کرتے ہیں بلکہ خوبصورت اور سہانے خوابوں کا مرکزبھی آپ کی خوابگاہیں ہی ہوتی ہیں۔ شریک حیات کے ساتھ گوشہ عافیت کی ساعتیں بھی خوابگاہ میں ہی میسرآتی ہیں۔ اس ليے خوابگاہ کو آرام دہ، کشادہ، با سہولت اور صحت افزا ہونا چاہيے تاکہ آپ جسمانی راحت کے ساتھ زہنی آسودگی بھی حاصل کرسکیں۔ ایک جدید خوابگاہ کے لوازمات اور سہولیات پر homify.pk کےماہرین کی منتخب تجاويز ملاحظہ فرمايں آج کے مضمون میں۔

پربہار پردے

خواب گاہ میں پردوں کا ایک خوبصورت انداز اس تصویر کی زینت ہے۔ شاہانہ اور ماہرانہ انداز میں سجے بیڈ کے اوپر شاندارپردے خوبصورت ماحول پیدا کرتے ہیں۔ لکڑی کے چھت اور درو دیوار کے ساتھ شاندارامتزاج ان پردوں کو مزید جاذب نظربناتے ہیں۔

لکڑی کا بیڈروم

لکڑی کی خواب گاہیں گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم رہتی ہیں۔ اور انھیں کم توانايی کے ساتھ گرم یا سرد کرنا ممکن ہوتا ہے۔ لکڑی کی خواب گاہوں کے رنگ متناسب رکھے جايں تو ایک شاندار اور دلکش منظرتخلیق پاتا ہے۔

پس منظرکی دیوار کی نقاشی

خواب گاہ کے فرنیچر، پردوں اور دیواروں کے رنگ متناسب ہوں اور پس منظرکے دیوار کے ساتھ امتزاج قايم کیا جايے تو روح پرور اور پرسکون ماحول تخلیق پاتا ہے۔ رنگوں کا امتزاج اس منظر میں جاندار ہے۔

محرابی اور مخروطی چھت

ان علاقوں میں جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں، عموما مخروطی یا محرابی چھت والی عمارتیں تعمیر کی جاتی ہیں۔ گلابی پس منظر کے ساتھ اس خوابگاہ کی دیواریں اور بیڈ شیٹ کے رنگوں کا امتزاج حس جمال کا شاندار اظہار ہے۔

روایتی اندوز جدت کے ساتھ

L'envers du décor, Pixcity Pixcity غرفة نوم

دیوار سے مشابہ بیڈ سیٹ کے ساتھ لکڑی کے ٹایلوں سے مزین فرش اور خوبصورتی عقبی دیوار کے ساتھ روشنیوں کا متناسب امتزاج اس کمرے کو ممتاز اور جاذب نظر بناتی ہے۔

شاندار فنکاری

Ibiza Style, Kabaz Kabaz غرفة نوم

معماروں کی فنکارانہ مہارت اور مصورانہ نفاست کے ساتھ اہل خانہ کے کمال ذوق کی نمايندگی کرتی اس کمرے کے بیڈ کے ساتھ عقبی دیوارکا انداز نرالا اور شاندار ہے۔ خوبصورت پتھروں کی خوبصورت تنصیب ہويی ہے جو روشنی میں رنگین نظرآرہے ہیں۔

نفیس خوابگاہ

ہلکے رنگ ہمیشہ تازگی اور کشادگی کا احساس دلاتے ہیں۔ اس کمرے کی دیواروں پر ہلکے اور زندہ رنگوں کے چمکدار امتزاج اور سفید پینٹ کے ساتھ ایک خوش کن خوابگاہ تخلیق کی گي ہے۔

خواب گاہوں کی سجاوٹ اور نظم وضبط سے متعلق مزید مفید معلومات کے ليے اس لنک پر کلک کریں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا