غیر متوقع مہمانوں کی آمد ! گھر کو کم وقت میں کیسے صاف کیا جائے؟

usranaz usranaz
Clocks, EMOH Modern Furniture Store HK EMOH Modern Furniture Store HK غرفة المعيشة
Loading admin actions …

جب ہم آرام اور سکون سے گھر بیٹھے ھوتے ہیں تو اچانک ہمارے رشتہ داروں یا دوستوں کا فون آتا ھے کہ وہ ہمارے گھر کے قریب ہیں اور ہمارے گھر آنا چاہتے ہیں۔۔۔۔ایسی صورت حال میں کس کس کے ماتھے پر پسینہ آ جاتا ھے۔؟ کیوں کہ یہ اس صورت میں آتا ھے جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہمارا گھر صاف ستھرا ھے یا خراب صورت حال ھے۔ ؟لیکن ہم میں سے ہر ایک کی یہی خواہش ھوتی ھے کہ جب مہمان گھر میں آئیں تو ہمارا گھر ہر وقت صاف ستھرا اور دلکش نظر آئے۔ اسی لئے ہم مہمانوں کے آنے سے پہلے جلد از جلد صاف کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن کیسے ؟  آج کے اس ھومی فائی کے مضمون میں ہم آپ کے لئے ایسی آسان اور دلچسپ تجاویز لائے ہیں جن کی مدد سے آپ بہت کم وقت میں گھر کو صاف اور ستھرا کر سکیں گے۔

1. اپنے کاموں کو وقت کے لحاظ سے تقسیم کریں۔

ٹھیک ھے! فون کال ختم ھو گئی ھے اب اپنے ذہن میں بچے ھوئے وقت کے لحاظ سے ضروری کاموں کی ترجیح کے طور پر فہرست ترتیب دیں ۔پھر تصور کریں کہ اس وقت بچے کہاں پر ہیں؟کیا وہ آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟ یا اور کون کون گھر کی صفائی میں اس کم وقت میں آپکی مدد کرت سکتا ھے؟۔ پھر اپنے فہرست کے حساب سے پہلے ضروری کام کا آغاز کریں۔

2. عام جگہوں پر توجہ مرکوز کریں۔

حديث تنفيذ homify , حداثي

جب مہمانوں ک آمدمتوقع ھوتی ھے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپکی خواب گاہ اور بچوں کا کمرہ کس حالت میں ھے؟ کیوں کہ یہ جگہیں مہمانوں کی نظروں سے اوجھل ھوتی ہیں اور ان کا شمار استقبالی جگہوں میں نہیں ھوتا۔سب سے پہلے دالان خانہ صاف ستھرا اور سلیقے سے سجا ھونا چاہئے۔ اس کی صفائی کے لئے ویکیوم کلینر کو استعمال کریں۔ صوفہ سیٹ اور شیشے کی میز کو صافی سے صاف کریں۔اس کے بعد غسل خانہ کی طرف توجہ مرکوز کریں۔ اس میں رکھی گئی سینٹری کی اشیاء کو صاف کریں اور ترتیب سے رکھ دیں۔ گیلے تولئے کو خشک تولئے سے تبدیل کر لیں۔ اگر آپ کے باورچی خانہ میں گندے برتن پڑے ہیں تو ان کو ڈش بار میں رکھ دیں اور مصالحے والے ڈبوں اور استعمال ھونے والے برتنوں کو ترتیب اور سلیقے سے اپنی اپنی مختص جگہ پر سلیقے سے سجا دیں۔ گھر کے داخلی حصے پر ایک نظر ڈال لیں اور چیک کریں کریں اگر کسی کے جوتے وھاں پڑے ہیں تو اسے شوز ریک میں سلیقے سے رکھ دیں۔

3.۔ روازانہ کے استعمال کے لئے ویکیوم کلینر کو اپنی دسترس میں رکھیں۔

اپنے صفائی کے آلات اور ویکیوم کلینر کو روزانہ اور باقاعدگی کے استعمال کے لئے ہمیشہ اپنی آسان دسترس میں محفوظ کریں۔ کیوں کہ جب ہمیں مہمانوں کی طرف سے فون اتا ھے اور ہمارے پاس بہت کم وقت ھوتا ھے تو ہم آسانی سے صفائی کے آلات کو نکال کر استعمال میں لا سکتے ہیں اور اسی طرح استعمال کے بعد آسانی سے نظروں سے اوجھل بھی کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کا ویکیوم کلینر بدبوُ چھوڑتا ھے۔ ایک دفعہ ایک کی بدبوُ کو ضرور چیک کر لیں اس کے علاوہ آج کل مارکیٹ میں ایسے ویکیوم کلینر بھی دستیاب ھو چکے ہیں جو کہ استعمال کے ساتھ ساتھ خوشبُو بھی چھوڑتے ہیں۔

اسی طرح ہم کھانا پکانے کے دواران اٹھنے والی خوشبُو کا کیا توڑ نکال سکتے ہیں؟ کیوں کہ کھانا پکانے کے دوران اس کے بخارات اڑ کر ھوا میں شامل ھو جاتے ہیں اور پورے گھر میں پھیل جاتے ہیں اس کے لئے بھی ہم آپ کو خوشبُو کے استعمال کا مشورہ دیں گے آپ اپنے کمروں میں اچھی اور بہترین مہک کے لئے اچھی اقسام کے ایر فریشنر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

4. گندے گوشوں کے لئے فکر مند نہ ھوں۔

ہمارے پاس صوفوں کو اچھی طرح صاف کرنے اور گرد و غبار دور کرنے کا وقت نہیں ھے۔ لیکن کبھی کبھی کم وقت میں بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ھے۔ اپنے صوفوں کے گندے کونوں کی فکر نہ کریں کیوں کہ ان کونوں اور گوشوں کو کوئی بھی مہمان چیک نہیں کر سکتا، یہ چیزیں مہمانوں کی نظروں سے اوجھل ھوتی ہیں۔اگر آپ کے پاس وقت ھے تو ان کی گرد کو اچھی طرح چوُس لیں اور پھر ان کشن کو ترتیب اور سلیقے کے ساتھ رکھ دیں۔

5. بے ترتیب چیزوں کو الگ رکھ دیں۔

اگر ہمارے گھر میں بہت سی چیزیں ادھر اُدھر بکھری پڑی ہیں تو وقت کی مناسبت سے ان چیزوں کو سلیقے سے رکھ دیں اگر وقت بہت کم ھے تو ایک کپڑوں والی ٹوکری کو لے لیں اور اس میں ایسی چیزوں کو سٹور کر لیں جن کو ترتیب میں رکھنے کے لئے زیادپ وقت درکا ھوتا ے، مثال کے طور پر بکھرے ھوئے کپڑے، جرابیں ،بچوں کے کھلونے وغیرہ کو اس ٹوکری میں رکھ کر ایسی جگہ پر سٹور کر لیں جو کہ نظروں سے اوجھل ھو۔ مہمانوں کے جانے کے بعد آپ انھیں آرام سے اپنی جگہوں پر ترتیب میں رکھ سکتے ہیں۔

6. ہنگامی حالات کے پیشِ نظر راشن کا ذخیرہ کر لیں۔

Koelkastkast, OD-V OD-V مطبخ

مہمانوں کے آنے پر ہمیں سب سے زیادہ شرمندگی کا سامنا اس وقت کرنا پڑتا ے جب ہمارے پاس ان کو کھانے اور پلانے کے لئے پیش کرنے کے لئے کچھ بھی موجود نہ ھو۔اس معملے میں ہمارا مشورہ یہی ھے کہ ہمیشہ اپنے گھر میں پلانے کے لئے کچھ مشروب اور پیش کرنے کے لئے کچھ بسکٹس ،پیسٹریز اور نمکو کا ھونا بے حد ضروری ھے۔اس کے ساتھ ہم اپنے مہمانوں کو سویاں بھی پیش کر سکتے ہیں جن کا گھر میں ھونا بہت ضروری ھے۔

7. آخری نظر ڈالیں۔

کیا ہم نے اپنی فہرست کے مطابق تمام امور سر انجام دے دیے ہیں۔؟ پھر بھی ایک آخری نظر اپنے دالان خاںے پر ڈال لیں۔ کیا تمام چیزیں ترتیب میں پڑی ہیں۔صوفہ، کشن ترتیب میں ہیں۔ باورچی خانے کے برتن سلیقے اور ترتیب سے ہیں۔ گندے برتن ڈش بار میں ہیں کوئی چیز بکھری یا گندی تو نہیں۔ اسی طرح اپنے غسل خانہ میں بھی ایک نظر ڈال لیں۔صابن ،تولیہ وغیرہ موجود ھے۔کوئی گندگی تو موجود نہیں ، کیا آپ کے غسل خآنے سے بدبوُ تو نہیں آرہی، اگر ایسی کوئی بات ھے تو ایر فریشنر کا مزید استعمال کریں۔ اگر یہ سب کچھ ٹھیک ھے تو ایک نظر خود پر بھی ڈال لیں۔ایک دفعہ، آئینے میں دیکھو، اپنے بالوں کو برش کریں اور اپنے میک اپ کو تازہ کریں. اب مہمانوں کو آنے کی اجازت ہے!

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا